پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے مابین پانچ ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل میچز کا آغاز 27 جولائی سے ہوگا،سیریز میں تبدیلی کا امکان

قومی ٹیم سیریز کے ابتدائی دو ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل میچز27 اور 28 جولائی کو کینسنگٹن اوول برج ٹاؤن میں کھیلے گی

ہفتہ 24 جولائی 2021 14:10

پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے مابین پانچ ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل میچز کا آغاز ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 جولائی2021ء) پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے مابین پانچ ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل میچز کا آغاز 27 جولائی سے ہوگا۔ شیڈول کے مطابق قومی کرکٹ ٹیم سیریز کے ابتدائی دو ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل میچز27 اور 28 جولائی کو کینسنگٹن اوول ، برج ٹاؤن میں کھیلے گی۔ سیریز کے تیسرے، چوتھے اور پانچویں ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل میچز بالترتیب 31 جولائی، یکم اور تین اگست کو گیانا میں کھیلے جائیں گے اس دوران قومی ٹیسٹ اسکواڈ میں شامل کھلاڑی 26 جولائی کو بارباڈوس پہنچیں گے۔

وہ میزبان ٹیم کے خلاف اپنا پہلا ٹیسٹ میچ 12 سے 16 اگست جبکہ دوسرا 20 سے 24 اگست تک کھیلیں گے۔پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے مابین دونوں ٹیسٹ میچز جمیکا میں کھیلے جائیں گے۔پی سی بی کے اعلامیہ کے مطابق ہفتہ کو بھی ٹریننگ سیشن ہوا اور (آج) 25 جولائی اتوار کو صبح 9 سے دوپہر 12 بجے تک (کیریبیئن ٹائم): قومی کرکٹ ٹیم کے ٹریننگ سیشنز ہونگے۔

(جاری ہے)

26 جولائی کو صبح 9 بجے مقامی وقت (6 بجے پاکستان ٹائم) قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابراعظم ورچوئل میڈیا سیشن میں شرکت کریں گے۔

27 جولائی کو پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے مابین پہلا ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل میچ کھیلا جائیگا ،28 جولائی کو پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے مابین دوسرا ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل میچ کھیلا جائیگا ،29 جولائی کو صبح 9 سے دوپہر 12 بجے تک (کیریبیئن ٹائم) کے مطابق قومی کرکٹ ٹیم کا ٹریننگ سیشن ہوگا ،30 جولائی کو دوپہر 2 سے شام 5 بجے تک(کیریبیئن ٹائم)کے مطابق قومی کرکٹ ٹیم کا ٹریننگ سیشن ہوگا 31 جولائی کو پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے مابین تیسرا ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل میچ کھیلا جائیگا ۔

یکم اگست کوپاکستان اور ویسٹ انڈیز کے مابین چوتھا ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل میچ کھیلا جائیگا 2 اگست کو صبح 9 سے دوپہر 12 بجے تک (کیریبیئن ٹائم) قومی کرکٹ ٹیم کا ٹریننگ سیشن ہوگا ،3اگست کو پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے مابین پانچواں ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل میچ کھیلا جائیگا 4 اگست کو قومی ٹیسٹ اسکواڈ میں شامل ایک رکن ورچوئل میڈیا سیشن میں شرکت کرے گا۔

سیشن کا آغاز صبح ساڑھے آٹھ بجے مقامی وقت (شام ساڑھے پانچ بجے پاکستان ٹائم) پر ہوگا۔ صبح 9 سے دوپہر 12 بجے تک (کیریبیئن ٹائم) قومی کرکٹ ٹیم کا ٹریننگ سیشن ہوگا 5 اگست کو دوپہر 2 سے شام 5 بجے تک(کیریبیئن ٹائم) قومی کرکٹ ٹیم کا ٹریننگ سیشن ہوگا 6 اور 7 اگست کو قومی ٹیسٹ اسکواڈ کا دو روزہ وارم اپ میچ ہوگا 8 اگست کو قومی ٹیسٹ اسکواڈ کی جمیکا روانگی ہوگی 9 اگست کو صبح 9 بجے مقامی وقت (6 بجے پاکستان ٹائم) قومی ٹیسٹ اسکواڈ میں شامل ایک رکن ورچوئل میڈیا سیشن میں شرکت کرے گا۔

10 اگست کو صبح 9 سے دوپہر 12 بجیتک (کیریبیئن ٹائم): قومی کرکٹ ٹیم کا ٹریننگ سیشن ہوگا 11 اگست کو صبح 9 بجے مقامی وقت (6 بجے پاکستان ٹائم) قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابراعظم ورچوئل میڈیا سیشن میں شرکت کریں گے۔ دوپہر 2 سے شام 5 بجے تک(کیریبیئن ٹائم): قومی کرکٹ ٹیم کا ٹریننگ سیشن ہوگا 12 تا 16 اگست پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے مابین پہلا ٹیسٹ میچ کھیلا جائیگا 17 تا 18 اگست کو صبح 9 سے دوپہر 12 بجے تک (کیریبیئن ٹائم): قومی کرکٹ ٹیم کا ٹریننگ سیشن ہوگا 19 اگست کوصبح 9 بجے مقامی وقت (6 بجے پاکستان ٹائم) قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابراعظم ورچوئل میڈیا سیشن میں شرکت کریں گے۔

دوپہر 2 سے شام 5 بجے تک(کیریبیئن ٹائم) کے مطابق قومی کرکٹ ٹیم کا ٹریننگ سیشن ہوگا 20 تا 24 اگست پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے مابین دوسرا ٹیسٹ میچ کھیلا جائیگا 25 اگست کو قومی اسکواڈ کی وطن واپسی ہوگی ۔دوسری جانب پاکستان اور ویسٹ انڈیز کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان سیریز کے شیڈول میں تبدیلی کا امکان ہے۔کرکٹ ویسٹ انڈیز کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا کہ آنے والے دنوں میں اگر میچز کے شیڈول میں تبدیلی ضروری ہوئی تو پاکستان کرکٹ بورڈ سے اس حوالے سے بات کی جائے گی۔

کرکٹ ویسٹ انڈیز کی جانب سے یہ اعلان اس وقت سامنے آیا ہے جب ویسٹ انڈیز اور آسٹریلیا کے درمیان ون ڈے سیریز کو ری شیڈول کیا گیا۔ویسٹ انڈیز اور آسٹریلیا کی ٹیموں کے درمیان جمعرات کو دوسرا ون ڈے اس وقت التوا شکار ہوا جب ٹاس ہو چکا تھا لیکن ایک رکن کا کووڈ 19 ٹیسٹ مثبت آگیا جس کے بعد ٹیمیں اور متعلقہ افراد ہوٹل آئسولیشن میں چلے گئے۔

کرکٹ ویسٹ انڈیز کے مطابق ایک فرد کا کورونا ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد 152 افراد کے ٹیسٹ کیے گئے جن کے نتائج منفی آئے۔ دونوں ٹیموں کے درمیان تیسرا میچ پیر کو کھیلا جائے گا، اس طرح سیریز کا اختتام پیر کو ہو گا۔پاکستان اور ویسٹ انڈیز کی ٹیموں کے درمیان 5 ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز کا آغاز منگل سے برج ٹاؤن بارباڈوس سے ہو گا اس لیے امکان ظاہر کیا گیا ہے کہ سیریز کے شیڈول میں تھوڑا رد و بدل کیا جا سکتا ہے، میچ ایک روز آگے کیا جا سکتا ہے تاہم باقاعدہ اعلان اگلے چند گھنٹوں میں متوقع ہے۔