Live Updates

پڑوسیوں کے ساتھ پاکستان کا پرامن وجود نواز شریف کے نظریہ کی اساس ہے‘ مریم نواز

مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر نے ٹوئٹر پر سابق وزیراعظم کی افغان مشیر کے ساتھ ملاقات کی تصویریں شیئر کیں

ہفتہ 24 جولائی 2021 19:45

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 جولائی2021ء) مسلم لیگ (ن)کی نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ پڑوسیوں کے ساتھ پاکستان کا پرامن وجود نواز شریف کے نظریہ کی اساس ہے۔

(جاری ہے)

ٹوئٹر پر سابق وزیراعظم نواز شریف کی افغان مشیر کے ساتھ ملاقات کی تصویریں شیئر کرتے ہوئے مریم نوازنے کہا کہ سب پڑوسیوں کے ساتھ بات کرنا، ان کے نقطہ نظر کو سننے اور اپنے آپ کو ایک ہی پیغام پہنچانا سفارتکاری کا جوہر ہے۔مریم نواز نے مزید لکھا کہ اس حکومت کو کچھ سمجھ نہیں آ رہا ہے، اسی وجہ سے بین الاقوامی محاذ پر مکمل ناکامی ہے۔

Live مریم نواز سے متعلق تازہ ترین معلومات