پی ڈی ایم کا حکومت مخالف بیانیہ بری طرح پٹ چکا ہے ‘نوید شر یف

ترقی کاراستہ روکناسیاست نہیں حکومت اور ریاست کے ساتھ عداوت ہے‘ ایڈوائز ٹومنسٹری اوورسیز

اتوار 25 جولائی 2021 12:45

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 جولائی2021ء) پاکستان تحریک ا نصا ف کے سنیئر مرکزی رہنما، ایڈوائز ٹومنسٹری اوورسیزنوید شر یف نے کہاہے کہ پی ڈی ایم کا حکومت مخالف بیانیہ بری طرح پٹ چکا ہے،سیاسی انارکی ملک و قوم کیلئے زہر قاتل ہے جسے نادان اپوزیشن جماعتیں مسلسل ہوا دے رہی ہیں، ترقی کاراستہ روکناسیاست نہیں حکومت اور ریاست کے ساتھ عداوت ہے۔

(جاری ہے)

اپنے بیان میں انہو ں نے کہاہے کہ تحریک انصاف کی حکومت نے اپنے دور میں مسلسل عوامی مسائل کا خاتمہ کرتے ہوئے ملک کو ترقی کی راہ پر تیزی سے گامزن کیا ہے جبکہ سابقہ حکمرانوں نے صرف اور صرف عوامی مسائل میں اضافہ کرتے ہوئے ملک کو غربت اور بے روز گاری کے اندھیروں میں دکھیلا ہے۔ انہو ں نے کہاکہ سابقہ حکمرانوں کی طرح جھوٹے اور کھوکھلے نعروں سے نہ تو ملک کے مسائل حل ہونگے اور نہ ہی عوام کو بہتر روزگار ملے گا لیکن پی ٹی آئی کی حکومت نعروں سے نہیں بلکہ اپنی قابلیت اور ملکی خد مت میں کیے گئے کاموں سے پہچانی جاتی ہے۔(ن) لیگ اور پیپلز پار ٹی کاسیا سی مستقبل ہمیشہ کیلئے تاریک ہو چکا ہے پی ٹی آئی حکومت کو نااہل ٹو لے سے کو ئی خطرہ نہیں۔