ٹوکیو اولمپکس، پاکستانی ویٹ لفٹر طلحہ طالب نے شاندار کارکردگی دکھا کر پاکستانیوں کے دل جیت لیے

مقابلے کے دوران ایک موقع پر طلحہ طالب پہلی پوزیشن پر بھی رہے

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب اتوار 25 جولائی 2021 19:29

ٹوکیو اولمپکس، پاکستانی ویٹ لفٹر طلحہ طالب نے شاندار کارکردگی دکھا ..
ٹوکیو (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 25 جولائی 2021ء ) اولمپک گیمز میں پاکستانی ویٹ لفٹر طلحہ طالب کی جانب سے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق ٹوکیو اولمپکس میں پاکستانی ویٹ لفٹر طلحہ طالب نے شاندار کارکردگی پیش کی تاہم طلحہ 67 کلو گرام کٹیگری میں میڈل نہیں جیت پائے۔ طلحہ طالب نے مجموعی طور پر 320 کلو گرام وزن اٹھا کر 5 ویں پوزیشن پائی، مقابلے کے دوران ایک موقع پر طلحہ طالب پہلی پوزیشن پر بھی رہے، ایونٹ میں چینی ویٹ لفٹر نے 332 کلو گرام وزن اٹھا کر گولڈ میڈل حاصل کیا۔

(جاری ہے)

طلحہ طالب نے سنیچ میں 150 اور کلین اینڈ جرک میں 170 کلو گرام وزن اٹھایا۔
اہم بات یہ ہے کہ نامساعد حالات میں بھی طلحہ طالب نے اولمپکس میں شاندار کارکردگی دکھائی جس پر قوم کا سر فخر سے بلند ہوگیا۔ طلحہ طالب کوئی میڈل تو نہ جیت سکے لیکن شاندار مقابلہ کرکے پاکستانیوں کے دل ضرور جیت لیے۔