جہلم پولیس کا سماج دشمن عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن جاری،ناجائز اسلحہ رکھنے والے 2 ملزمان سمیت 5 منشیات فروش گرفتار

Tariq Majeed Khokhar طارق مجید کھوکھر پیر 26 جولائی 2021 17:33

جہلم پولیس کا سماج دشمن عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن جاری،ناجائز اسلحہ رکھنے ..
جہلم (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 26 جولائی2021ء) شاکر حسین داوڑ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم کے احکامات کی روشنی میں جہلم پولیس کا سماج دشمن عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن جاری،ناجائز اسلحہ رکھنے والے 2 ملزمان سمیت 5 منشیات فروش گرفتار،تفصیلات کے مطابق تھانہ چوٹالہ پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے ملزم سے 1 عدد پسٹل 30 بور معہ راونڈز برآمد، تھانہ صدر پولیس نے منشیات فروش سے 5 لیٹر شراب برآمد، تھانہ ڈومیلی پولیس نے منشیات فروش سے 6 لیٹر شراب برآمد، تھانہ پنڈدادنخان پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے 4 کس ملزمان سے 1 عدد پسٹل 30 بور معہ راونڈز اور23 لیٹر شراب برآمد کر کے ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کر لیے۔ملزمان پابند سلاسل مزید تفتیش جاری۔

متعلقہ عنوان :