اسلام آباد، کوروناکیسز کی شرح 7 فیصد تک پہنچ گئی

منگل 27 جولائی 2021 15:43

اسلام آباد، کوروناکیسز کی شرح 7 فیصد تک پہنچ گئی
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 جولائی2021ء) وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں عالمی وبا کورونا وائرس کے مثبت کیسز میں دن بہ دن اضافہ ہونے لگا ۔

(جاری ہے)

ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر زعیم ضیا کے مطابق کورونا وائرس کے مثبت کیسز کی شرح 7 فیصد تک پہنچ گئی ہے، گزشتہ روز اسلام آباد میں کورونا وائرس کے 167 کیس رپورٹ ہوئے ہیں۔ڈی ایچ او زعیم ضیاء کے مطابق گزشتہ روز اسلام آباد میں 2 ہزار 390 ٹیسٹ کیے گئے تھے۔

متعلقہ عنوان :