سندھ ہائی کورٹ میں کورونا ویکسین نہ لگوانے والوں کی موبائل سم اور سوشل آئی ڈیز بندکرنے کے خلاف دراخوست دائر

منگل 27 جولائی 2021 23:48

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 جولائی2021ء) سندھ ہائی کورٹ میں کورونا ویکسین نہ لگوانے والوں کی موبائل سم اور سوشل آئی ڈیز بندکرنے کے خلاف دراخوست دائر کردی گئی ۔

(جاری ہے)

کورونا ویکسین نہ لگوانے والوں کی موبائل سم اور سوشل آئی ڈیز بندکرنے کا معاملہ سندھ ہائیکورٹ پہنچ گیا دراخواست گزار سہیل حمید ایڈووکیٹ نے موقف اختیار کیا ہے کہ قانون کے مطابق حکومت کسی بھی شہری کو کسی پر عملدرآمد کرنے کے لیے مجبور نہیں کرسکتی حکومت جبرا اپنے فیصلے عوام ہر لگاو نہیں کراسکتی ویکسین لگوانا عوام کی اپنی ذمہ داری ہے قانون سازی کے بغیر عوام کو کورونا ویکیسین لگوانے کے لیے مجبور نہیں کیا جاسکتا حکومت کو شہریوں کی موبائل سمیں بند کرنے سے روکا جائے درخواست میں وفاقی حکومت اور دیگر کو فریق بنایا گیا ہے۔