ہری رام کشوری لال کا تھرپارکر کے نوجوان کو مذہب کے نام پر تذلیل کرنے پر اظہار مذمت
ضرورت اس امر کی ہے کہ بین المذاہب ہم آہنگی کو مزید فروغ دینے کے لیے بھائی چارے اور باہمی روابط کی فضاکو مزید بہتر بنانا ہوگا، ہری رام
منگل 27 جولائی 2021 23:54
(جاری ہے)
ہری رام کشوری لال کا کہنا تھا کہ اس طرح کے افسوس ناک واقعہ نے پوری قوم کے سر جھوکا دیئے ہیں۔
صوبائی وزیر ہری رام کشوری لال کا مزید کہنا تھا کہ سوشل میڈیا رپورٹ میں یہ بات بھی سامنے آئی ہے کہ مذکورہ شخص اس سے پہلے بھی مختلف مذاہب کی توہین کرتا رہا ہے۔ہری رام کشوری لال نے کہا کہ یہ بات سب پر واضح ہے کہ وطن عزیز کی سلامتی، ترقی و خوشحالی کے لئے اقلیتی عوام کی قربانیوں کو کبھی فراموش نہیں کیا جاسکتا۔ وزیر اقلیتی امور نے مزید کہا کہ اسلام تمام مذاہب کے ماننے والوں کو حقوق فراہم کرتا ہے اور انہیں مکمل مذہبی آزادی کے ساتھ زندگی بسر کرنے کی اجازت دیتا ہے جبکہ آئین پاکستان بھی اقلیتی برادری کے حقوق کی ضمانت دیتے ہوئے ان کو اپنے مذہب اور عقائد کے مطابق زندگی گزارنے کی مکمل آزادی دیتا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ سندھ حکومت اقلیتوں برادری کے حقوق کے تحفظ پر یقین رکھتی ہے اور اس ضمن میں ہر ممکن اقدامات اٹھارہی ہے۔ ہری رام کشوری لال نے کہا کہ 11اگست 1947 کو قائد اعظم محمد علی جناح نے قانون ساز اسمبلی کے پہلے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان میں بسنے والے تمام مذاہب کے ماننے والوں کو حقوق دینے اور انہیں اپنے عقیدے اور مذہب کے مطابق عبادات کرنیکی مکمل آزادی دینے کے عزم کا اظہار کیا تھا ضرورت اس امر کی ہے کہ بین المذاہب ہم آہنگی کو مزید فروغ دینے کے لیے بھائی چارے اور باہمی روابط کی فضاکو مزید بہتر بنانا ہوگا۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
خیبرپختونخوا میں گندم کی خریداری میں بے قاعدگیوں اور خلل پر دو افسران کو معطل
-
hتنخواہوں،پنشن میں50،الائونسز میں100فیصد اضافے کامطالبہ
-
سیاحوں کی سہولت کو مد نظر رکھتے ہوئے پتریاٹہ کیبل کار کو بحال کر دیا گیا ہے، ریجنل منیجر پتریاٹہ چیئر لفٹ معظم نذیر
-
جب تک پاکستان میں غریب موجود ہیں کوئی بھی امیر مزید امیر نہیں ہوسکتا،مفتاح اسماعیل
-
محکمہ داخلہ سندھ کا کراچی کو محفوظ بنانے کا پلان
-
پی آئی اے کی برطانیہ کیلئے ہفتہ وار 22 پروازوں کی تیاری
-
آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران لا ہور سمیت پنجاب کے بیشتر میدانی علاقوں میں شدید گرمی کی لہر بر قرار رہے گی ، محکمہ موسمیات
-
صوبائی وزیر تعلیم کے حکم پر عمرکوٹ ضلع کے 120 گھوسٹ اساتذہ کو نوٹسز جاری کر دیئے گئے
-
عید الاضحی سے قبل مویشیوں کی برآمد پر عائد پابندی ختم کئے جانے کا امکان
-
کوٹ ادو،ٹریفک حادثے میں 13 افراد جاں بحق، وزیرِ اعظم کا اظہارِ افسوس
-
کرپشن کم ہونے سے پاکستان امیر نہیں ہوجائے گا، مفتاح اسماعیل
-
پوری توجہ مہنگائی میں کمی لاکر عوام کو ریلیف دینے پر مرکوز ہے‘مریم نوازشریف
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.