چمن لیویز فورس کو جدید اسلحہ سے لیس اور ایس ایس جی کمانڈو ٹریننگ دی جائیگی ڈی جی لیویز بلوچستان مجیب الرحمن قمبرانی

Umer Jamshaid عمر جمشید بدھ 28 جولائی 2021 15:29

چمن لیویز فورس کو جدید اسلحہ سے لیس اور ایس ایس جی کمانڈو ٹریننگ دی ..
چمن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 28 جولائی 2021ء،نمائندہ خصوصی،حضرت علی عطار) ڈائریکٹر جنرل لیویز فورس بلوچستان مجیب الرحمن قمبرانی کا چمن آمد ہوا اور ڈی سی کمپلکس چمن میں لیویز دربار کا انعقاد ہوا دربار میں ڈپٹی کمشنر کیپٹن ر جمعہ داد مندوخیل اسسٹنٹ کمشنر  عارف خان کاکڑ تحصیلدار عبدالرزاق میانی رسالدار میجر نصیب اللہ خان و دیگر رسالداران سمیت دفعداران اور لیویز کانسٹیبل نے بڑی تعداد میں شرکت کی دربار میں ڈی جی لیویز نے لیویز اہلکاروں کے مختلف مسائل سنے اور خطاب کرتے ہوئے کہا کہ لیویز فورس کو جدید اسلحہ سے لیس کر دیں گے اور ایس ایس جی کمانڈو ٹریننگ بھی کروائیں گے لیویز فورس کے لئے فلاحی ادارے کا قیام بھی جلد عمل میں لایا جائیگا تمام مستحق ٹرینڈ شدہ لیویز اہلکاروں کو  پروموٹ کئے جائیں گے جبکہ وفاقی لیویز کی ترقی کیلئے ہم نے وفاق سے رجوع کرلیا ہے اور انکے پروموشن پر بھی جلد کام شروع کریں گے لیویز فورس کی کاکردگی بہتر ہے انہوں نے امن و امان کو برقرار رکھنے پیٹرولنگ کو مذید بڑھانے کیلئے دس عدد ہونڈا موٹرسائیکل دینے کا اعلان کیا اور ساتھ ہی واٹر ٹینکر بھی دیا اس کے علاوہ چمن کی بڑھتی ہوئی آبادی کے پیش نظر مذید لیویز فورس میں مذید بھرتیوں کا عمل جلد شروع کیا جائیگا لیویز فورس کے دیگر مسائل کے حل کیلئے بھی کوشاں ہے ڈپٹی کمشنر جمعہ داد مدوخیل نے نئے ضلع چمن پر ایم پی اے اضغر خان اچکزئی کا شکریہ ادا کیا اور ڈی جی لیویز کو درپیش حل طلب مسائل سے آگاہ کیا آخر میں اچھے کاکردگی پر لیویز آفیسران اور اہلکاروں کو تعارفی اسناد تقسیم کئے اور  ڈپٹی کمشنر ضلع چمن  جمعداد  خان مندوخیل نے ڈی جی لیویز کو کالین کا تحفہ پیش کیا۔