سکھر میں صفائی کی صورتحال بہتر نہ ہوسکی

Umer Jamshaid عمر جمشید بدھ 28 جولائی 2021 17:18

سکھر میں صفائی کی صورتحال بہتر نہ ہوسکی
سکھر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 28 جولائی 2021ء،نمائندہ خصوصی،عمران ملک) بلدیہ اعلی سکھر میں صفائی عملے کی تبدیلیوں کے باوجود شہر میں صفائی کے ناقص انتظامات ،گندگی کے جمع ڈھیروں نے سکھر انتظامیہ کی کاکردگی کی پول کھل دی ،کچہرہ کنڈیوں سے اٹھنے والے تعفن سے بیماریاں پھیلنے کا خدشہ  ،شہریوں و علاقہ مکینوں کو مشکلات کا سامنا ،سماجی حلقوں میں تشویش کی لہر ، صوبائی وزیر بلدیات سمیت کمشنر سکھر و بالاحکام سے نوٹس لینے کا مطالبہ
تفصیلات کے مطابق سکھر میونسپل کارپوریشن کے ایڈمنسٹریٹر ،میونسپل کمشنر سمیت صفائی عملے کی ناقص کارکردگی، مجرمانہ غفلت اور مسلسل لاپرواہی کے باعث سکھر شہر میں صفائی ستھرائی کے ناقص انتظامات کے باعث جگہ جگہ گندگی کے پڑے ڈھیروں نے شہریوں کی زندگی اجیرن بنا ڈالی ہے صفائی عملے کی تقرریوں سمیت تبالوں کے باوجود شہر کے تجارتی و کاروباری مرکز، مصروف ترین شاہراؤں پر جمع گندگی کے ڈھیروں سے اٹھنے والی تعفن کی وجہ سے وبائی امراض و مختلف بیماریاں پھیلنے کا خدشہ بڑھ گیا ہے علاقہ مکینوں سمیت وہاں سے گذرے والے شہریوں کو بھی شدید پریشانی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے علاقہ مکینوں کا کہنا تھا کہ شکایات کے باوجود  انتظامیہ اور متعلقہ محکموں کے کانوں پر جوں تک نہیں رینگ رہی ہے صفائی کا عملہ سیاسی اور سرکاری افسران کے بنگلوں پر عید کی ڈیوٹیاں دے رہا ہے لیکن شہر میں صفائی کے نظام کو بہتر بنانے کیلئے کوئی موئثر اقدام نہیں کئے جارہے ہیں شہریوں ،سماجی حلقوں سمیت متاثرہ  علاقوں کے مکینوں نے صوبائی وزیر بلدیات ،کمشنر سکھر ،میونسپل کمشنر سکھر سمیت دیگر بالا حکام سے نوٹس لیکر شہریوں کو بنیادی و بلدیاتی سہولیات فراہمی کا پرزور مطالبہ کیا ہے ۔

متعلقہ عنوان :