امریکی باسکٹ بال کھلاڑی نے سندھ میں سولر واٹر سنٹر تعمیر کردیا

بروکلین نیٹ کے کائل ارونگ کی فیملی فاؤنڈیشن ’نے ضلع تھرپارکر میں مقامی این جی او کی شراکت سے سولر واٹر کولر سینٹر تعمیر کیا ،1000 سے زائد دیہاتی فائدہ اٹھا سکیں گے

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب جمعرات 29 جولائی 2021 12:02

امریکی باسکٹ بال کھلاڑی نے سندھ میں سولر واٹر سنٹر تعمیر کردیا
تھرپارکر (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 29 جولائی 2021ء ) امریکی باسکٹ بال کے کھلاڑی کائیل ارونگ کی فیملی فاؤنڈیشن ’نے سندھ میں سولر واٹر سنٹر تعمیر کیا ہے۔ سندھ کے ضلع تھرپارکر کے علاقے روحال میں مقامی این جی او کی شراکت سے این بی اے سپر سٹار کی فائونڈیشن نے سولر واٹر کولر سینٹر تعمیر کیا ۔ اس سینٹر سے 1000 سے زائد دیہاتیوں کو صاف پانی کی فراہمی ، کنبوں کے لئے کھیتی باڑی کی سہولت کی فراہمی اور خواتین اور بچوں کو لائٹ فراہم کی جائے گی۔

واضح رہے کہ 29 سالہ کائیل ارونگ نیشنل باسکٹ بال لیگ (این بی اے) میں بروکلین نیٹ کے لئے کھیلتے ہیں۔ انھیں 2011ء کے این بی اے ڈرافٹ میں پہلی بار کلیو لینڈ کیولیئرز کے منتخب ہونے کے بعد سال کا روکی قرار دیا گیا تھا۔

(جاری ہے)

وہ 7 مرتبہ آل سٹار 3 مرتبہ آل این بی اے ٹیم کے ممبر رہے ، انہوں نے 2016ء میں کیولیئرز کے ساتھ این بی اے چیمپئن شپ بھی جیتی تھی ۔

وہ اپنی فیملی فاؤنڈیشن کے ذریعے مختلف معاشرتی مقاصد کے لئے عطیات دیتے رہتے ہیں۔ یاد رہے کہ تھرپارکر صوبہ سندھ کا ایک ضلع ہے اور دنیا کے غریب ترین علاقوں میں سے ایک ہے۔ یہ براہ راست 17 سال سے خشک سالی کا شکار ہے اور یہاں کے 1.6 ملین افراد میں سے ایک اندازے کے مطابق 87 فیصد پاکستان کی غربت کی لکیر سے نیچے زندگی گزار رہے ہیں۔ یہاں یہ بھی واضح رہے کہ صوبہ سندھ میں گزشتہ 13 سال سے پاکستان پیپلز پارٹی کی حکومت ہے۔
امریکی باسکٹ بال کھلاڑی نے سندھ میں سولر واٹر سنٹر تعمیر کردیا