نورمقدم کیس‘پولی گرافک ٹیسٹ سے قبل ملزم کی بے ہوش ہونے کی ایکٹنگ

جمعہ 30 جولائی 2021 16:35

نورمقدم کیس‘پولی گرافک ٹیسٹ سے قبل ملزم کی بے ہوش ہونے کی ایکٹنگ
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 جولائی2021ء) نور مقدم قتل کیس کے مرکزی ملزم ظاہر جعفر کا پولی گرافک ٹیسٹ مکمل کرلیا گیا،ٹیسٹ سے قبل ملزم بے ہوش ہونے کا ڈرامہ کرتا رہا ۔تفصیلات کے مطابق پنجاب فرانزک سائنس لیب میں نورمقدم قتل کیس کے ملزم ظاہرجعفر کا پولی گرافک ٹیسٹ مکمل کرلیا گیا ۔

(جاری ہے)

ذرائع کا کہنا ہے کہ ٹیسٹ سے قبل ملزم بیہوش ہونے کا ڈرامہ کرتا رہا۔

ذرائع نے بتایا کہ ظاہرجعفرکاپولی گرافک ٹیسٹ سائنس لیب کے ماہرین نے کیا ، ٹیسٹ میں ظاہرجعفر سی20 سوالوں کے جواب لیے گئے، ملزم کے پولی گرافک ٹیسٹ کی رپورٹ اسلام آباد پولیس کو بھجوائی جائے گی۔ذرائع کے مطابق لیب میں سی سی ٹی وی فوٹیج کا فرانزک بھی کیاگیا، ٹیسٹ کے بعدپولیس ملزم کو دوبارہ اسلام آباد لیکرروانہ ہوگئی۔