انتظار کے قتل کیس میں آئندہ سماعت پر بھی حتمی دلائل جاری رکھے جائیں گے

جمعہ 30 جولائی 2021 19:03

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 جولائی2021ء) انسداد دہشتگری کی خصوصی عدالت میں ڈیفنس میں پولیس اہلکاروں کے ہاتھوں نوجوان انتظار کے قتل کیس میں آئندہ سماعت پر بھی حتمی دلائل جاری رکھیں گے۔

(جاری ہے)

کراچی سینٹرل جیل میں انسداد دہشتگردی کمپلیکس میں خصوصی عدالت کے روبرو ڈیفنس میں پولیس اہلکاروں کے ہاتھوں نوجوان انتظار کے قتل کیس کی سماعت ہوئی۔

تمام گرفتار ملزموں کو عدالت میں پیش کیا گیا۔ سماعت کے دوران وکلا کی جانب سے حتمی دلائل دئیے۔ ملزموں میں طارق رحیم، اظہر احسن، طارق رحیم اور دیگر شامل ہیں۔ آئندہ سماعت پر بھی دلائل جاری رہیں گے۔ پولیس کے مطابق درخشان تھانے کی حدود میں واقعہ 13 جنوری 2018 کو رونما ہوا تھا۔ 19 سالہ نوجوان انتظار کو فائرنگ کرکے قتل کیا گیا تھا۔