ہرجائز رشتے میں مردوں کا احترام کرتی ہوں،رابی پیرزادہ

کسی ایک کے غلط ہونے سے ہم سب کو الزام نہیں دے سکتے، مرد کو اللہ نے عورت پر فضیلت دی ہے، ٹوئٹ

ہفتہ 31 جولائی 2021 11:20

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 31 جولائی2021ء) شوبز سے کنارہ کشی اختیار کرنیوالی رابی پیرزادہ نے نور مقدم کیس سامنے آنے کے بعد مردوں کے دفاع میں کچھ ٹوئٹس کیں۔ٹوئٹر پر جاری پیغام میں رابی پیر زادہ نے کہا کہ جب سے نور مقدم کا کیس لوگوں کو پتا چلا ہے، مردوں کے خلاف ایک طوفان سا ہے، عورتوں نے تو اس کیس کے بل بوتے پر مزید آزادی اور ڈھٹائی کے الفاظ لکھنے شروع کردیئے ہیں۔

(جاری ہے)

رابی پیرزادہ نے لکھا کہ کچھ مردوں نے اپنی ہی صنف کو آوارہ اور جانور کہا جو کہ بالکل غلط ہے، ہمارے والد، شوہر، بھائی، بیٹے ہمارے محافظ ہیں۔رابی پیرزادہ نے کہا کہ کسی ایک کے غلط ہونے سے ہم سب کو الزام نہیں دے سکتے، مرد کو اللہ نے عورت پر فضیلت دی ہے، میں سب مردوں کا احترام کرتی ہوں ، یہ میرے دین نے سکھایا ہے۔رابی پیرزادہ کی جانب سے ٹوئٹس کے ساتھ ایک ایڈیٹ تصویر بھی شیئر کی گئی ہے جس کا کیپشن ہے کہ میں مسلمان ہوں ،میں ہرجائز رشتے میں مردوں کا احترام کرتی ہوں۔

متعلقہ عنوان :