آئل ٹینکر پر حملہ، اسرائیل کی کڑے جواب کی دھمکی اور امریکا کی تشویش

عمان کے ساحل کے نزدیک اسرائیل کے زیر انتظام سمندری ٹینکر پر حملے کے حوالے سے گہری تشویش ہے،محکمہ خارجہ

ہفتہ 31 جولائی 2021 16:32

واشنگٹن /تل ابیب (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 31 جولائی2021ء) اسرائیلی وزیر خارجہ یائر لیپڈ نے بحر عرب میں اسرائیلی بحری جہاز پر ہونے والے حملے کا سخت جواب دینے کی دھمکی دی ہے۔ ادھر امریکا نے واقعے پر اپنی تشویش کا اظہار کیا ہے۔

(جاری ہے)

میڈیارپورٹس کے مطابق ادھر امریکی وزارت خارجہ کی ترجمان گیلینا پورٹر نے باور کرایا کہ امریکا کو سطلنت عمان کے ساحل کے نزدیک اسرائیل کے زیر انتظام سمندری ٹینکر پر حملے کے حوالے سے گہری تشویش ہے۔

ایک پریس بریفنگ میں ان کا کہنا تھا کہ واشنگٹن اس کارروائی سے متعلق حقائق کے انکشاف کے لیے اپنے بین الاقوامی شراکت داروں کے ساتھ کام کر رہا ہے۔امریکی اخبارنے ایک اسرائیلی انٹیلی جنس کے ذمے دار کے حوالے سے بتایا کہ بحر عرب میں اسرائیلی جہاز پر حملہ شاید متعدد ایرانی ڈرون طیاروں کے ذریعے کیا گیا۔ایران کی جانب سے اس الزام پر کوئی سرکاری رد عمل سامنے نہیں آیا۔