yبنوں:فارسٹ ڈے کی مناسبت سے شجر کاری مہم کا آغاز کر دیا گیا

اتوار 1 اگست 2021 19:55

% بنوں (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 01 اگست2021ء) فارسٹ ڈے کی مناسبت سے شجر کاری مہم کا آغاز کر دیا گیا مہم کے دوران میر علی ، رزمک کے مختلف مقامات پر 17 لاکھ پودے لگائے جائیں گے اس سلسلے میں سب ڈویژن میر علی میں پر وقار تقریب کا انعقاد کیا گیا جس کے مہمان خصوصی اسسٹنٹ کمشنر شاہد رفیق گنڈا پور تھے جبکہ احسان اللہ وزیر انچارج میر علی سب ڈویژن منتظم تھے تقریب میں کثیر تعداد میں علاقائی عمائدین نے شرکت کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے اے سی شاہد رفیق گنڈا پور ، احسان اللہ وزیر و دیگر نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان کے بلین ٹریز منصوبے کے تحت شمالی وزیرستان میں شجر کاری مہم کا آغاز کیا گیا جو پورا ہفتہ جاری رہے گا پہلے ہی روز میر علی میں پانچ ہزار پودے اگائے گئے بیک وقت میر علی ، رزمک اور سب ڈویژن وزیر بنوں میں یہ شجر کاری ہو رہی ہے ان پودوں کی دیکھ بھال کیلئے علاقائی مشران سے تعاون درکار ہے پودوں کی نگرانی کیلئے وقتا فوقتا واٹر ٹینکی اور دیگر لوازمات فراہم کئے جائیں گے تاکہ یہ مرجا نہ جائیں کیونکہ ایک پودا اگانے سے ایک انسان کی زندگی بنتی ہے اور ایک پودا گرنے سے ایک انسان کی زندگی ختم ہو جانے کے مترادف ہے ہمیں پودے اگا کر جان بچانی ہے لہذا اس مہم میں انتظامیہ کا بھر پور ساتھ دیں دریں اثناء اسسٹنٹ کمشنر شاہد رفیق گنڈا پور اور احسان اللہ وزیر نے شیراتلہ میں پودا لگا کر چجر کاری مہم کا افتتاح کیا ۔

متعلقہ عنوان :