ارباب غلام رحیم کی سابق صدر ممنون حسین کے انتقال پر اہل خانہ سے تعزیت

اتوار 1 اگست 2021 22:00

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 اگست2021ء) وزیراعظم کے مشیر برائے امور سندھ ڈاکٹر ارباب غلام رحیم نے اتوارکے روز سابق صدر ممنون حسین کی رہائش گاہ پر ان کے بیٹوں سے مرحوم کے انتقال پرتعزیت کی اورمرحوم کی روح کے ایصالِ ثواب اوردرجات کی بلند ی کیلئے دعا کی۔

(جاری ہے)

اس موقع پر انہوںنے کہا کہ مرحوم صدر شریف اور با کردار انسان تھے، انہوں نے کہا کہ مرحوم صدر کی سرکاری رہائش گاہ کو جہاں ان کے اہل خانہ مقیم ہیںکی مرمت کے حوالے سے جلد اقدامات کئے جائیں گئے۔بعدازیں ارباب غلام رحیم سابق ڈپٹی اسپیکر راحیلہ ٹوانہ کے گھر گئے اور ان کی بہن کے انتقال پر تعزیت اور مرحومہ کے درجات کی بلندی کیلئے دعا کی۔