کراچی سے چھین گئی ریوو صالح پٹ سے برآمد

Imran Malik عمران ملک پیر 2 اگست 2021 13:04

کراچی سے چھین گئی ریوو صالح پٹ سے برآمد
سکھر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 02 اگست2021ء) ڈی ایس پی روہڑی کی سربراہی میں سکھر پولیس کی کی بہترین و بروقت   کارروائی، کراچی کے علاقے جوہر چورنگی سے چھینی گئی ٹویوٹا ریوو ناکہ بندی و تعاقب کے دوران صالح پٹ سے برآمد، برآمد شدہ گاڑی قانونی کارروائی کے بعد اصل مالک کے حوالے کی جائے گی
پولیس ترجمان کے مطابق گزشتہ روزکراچی کے علاقے جوہر چورنگی سے نامعلوم ملزمان نے اسلحے کے زور پہ گاڑی ریوو نمبر RX- 0514 ماڈل 2018 چھین کر موقع فرار ہوگئے تھے ۔

(جاری ہے)

اطلاع پر ایس ایس پی سکھر کے احکامات پہ سکھر پولیس کی جانب سے ہائی وے موٹر وے سمیت تمام لنک روڈ پہ ناکہ بندی شروع کی گئی پولیس کی موثر حکمت عملی اور تعاقب کے دوران ملزمان گاڑی صالح پٹ کے علاقے میں چھوڑ کر فرار
فرار ملزمان کی گرفتاری کیلیے پولیس کا سرچ آپریشن جاری۔ برآمد شدہ گاڑی قانونی کارروائی کے بعد متعلقہ پولیس کے حوالے کی جائے گی ایس ایس پی سکھر  عرفان علی سموں صاحب کا پولیس پارٹی کی بہترین کارکردگی پہ شاباش کا پیغام

متعلقہ عنوان :