بہاولنگر۔ملک کی خاطر جان دینے والے فوجی جوان محمد عمران کو مکمل فوجی اعزاز کے ساتھ انکے آبائی علاقے منڈی صادق گنج میں سپرد خاک کر دیا گیا

Rana Saqib Saleem رانا ثاقب سلیم پیر 2 اگست 2021 13:27

بہاولنگر۔ملک کی خاطر جان دینے والے فوجی جوان محمد عمران کو مکمل فوجی ..
بہاولنگر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 02 اگست2021ء) بہاولنگرکے ایک اور جوان نے ملک کی خاطر جان کا نذرانہ پیش کر دیا شہید فوجی محمد عمران نے سبی میں جام شہادت نوش کیا اور ملک کی سکیورٹی پر جان دیدی ۔ شہید کا نماز جنازہ ادا کرکے مقامی قبرستان میں پورے اعزاز کے ساتھ دفنا دیا گیا بہاولنگر کے نواحی علاقہ منڈی صادق گنج کے شیر جوان محمدعمران ہانس نے سبی کے مقام پر ملک کی حفاظت کرتے ھوئے جام شہادت نوش کرلی ۔

(جاری ہے)

شہید عمران کی میت جیسے ہی منڈی صادق گنج پہنچی تو بہت بڑی تعداد میں شہری شہید کے گھر جمع ھو گئے اور پاکستان زندہ باد ، پاک آرمی زندہ باد کے بلند و بانگ نعرے لگنے لگے ۔ شہید عمران کی نماز جنازہ مقامی جناز گاہ میں ادا کی گئی جس میں ھزاروں افراد نے شرکت کی جس کے بعد پورے فوجی اعزاز کے ساتھ شہید کو سلامی پیش کرتے ھوئے تدفین کی گئی اور پھولوں کے گل دستے پیش کیے گئے ، تدفین کے بعد شہید عمران ھانس کے ننھے بیٹے کو باپ کی شہادت پر پاکستانی پرچم پیش کیا گئے ، شہید کی تدفین کے وقت بھی شہریوں کی طرف سے نعرہ تکبیر اور نعرہ رسالت کے نعرے لگتے رھے شہریوں اور شہید کے عزیز و اقارب بھی پاک آرمی زندہ باد کے نعرے لگاتے رھے۔

متعلقہ عنوان :