وزیر اعلی پنجاب کی خصوصی ہدایات ‘ضلع بھر میں ریونیو خدمت سروسز کا انعقادکیا گیا

ریونیو عوامی خدمت سروسز پنجاب حکومت کا احسن اقدام ہے ‘شہریوں کی سہولت کیلئے ریونیو خدمت سروسز میں ویکسی نیشن کائونٹرز قائم کر دیئے ہیں‘آسیہ گُل

پیر 2 اگست 2021 15:47

قصور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 اگست2021ء) وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار ار کی خصوصی ہدایات پر ضلع میں تحصیل کی سطح پر ریونیو خدمت سروسز کا انعقادکیا گیا ۔ ڈپٹی کمشنرآسیہ گُل نے ڈی سی کمپلیکس کے لان میں عوام الناس کے ریونیو سے متعلق مسائل سنے اور موقع پر احکامات جاری کئے۔ ریو نیو خدمت سروسز میں فرد اور انتقال کا اجراء، درستگی ریکارڈ، رجسٹری، انکم سرٹیفکیٹ، معائنہ ریکارڈ، ڈومیسائل کا اجرااور دیگر ریونیو اور دیگر مسائل کاازالہ کیاگیا۔

اس موقع پر ڈپٹی کمشنر کا کہنا تھا کہ ریونیو عوامی خدمت سروسز پنجاب حکومت کااحسن اقدام ہے جس سے شہریوں کو بھرپور ریلیف میسر آرہاہے۔ ریونیو عوامی خدمت سروسز ضلع بھر میں شہریوں کے مسائل حل کرنے کیلئے متعلقہ اسسٹنٹ کمشنرز ، تحصیلدارز، نائب تحصیلدارز ، قانگو،پٹواری سمیت تمام ریونیو عملہ ایک ہی چھت تلے موجود ہوتا ہے ۔

(جاری ہے)

شہریو ں سے درخواست ہے کہ اپنے ریونیو سے متعلقہ مسائل کے حل کیلئے ریونیو خدمت سروسزمیں تشریف لائیں ۔

ڈپٹی کمشنر کا مزید کہنا تھا کہ پنجاب حکومت کی ہدایات کی روشنی میں ریونیو خدمت سروسز میں آنیوالے سائلین کی ویکسی نیشن لازمی قرار دی گئی ہے جس کیلئے ریونیو عوامی خدمت سروسز میں کرونا ویکسی نیشن کائونٹرز قائم کئے گئے ہیں تا کہ یہاں آنیوالے سائلین بآسانی اپنی ویکسی نیشن کروائیں ۔ ریونیو عوامی خدمت کچہری میںایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو ڈاکٹر رابعہ ریاست ، اسسٹنٹ کمشنر قصور اورنگزیب سدھو اور دیگر تمام ریونیو افسران بھی موجود تھے ۔اسسٹنٹ کمشنر چونیاں رضوان الحق ، اسسٹنٹ کمشنر پتوکی اسامہ شیرون نیازی اور اے سی کوٹ رادھاکشن راجہ قاسم محبوب جنجوعہ نے بھی ریونیو خدمت سروسز کا انعقاد کیا اور عوام الناس کے مسائل سنے اور موقع پر احکامات جاری کئے۔