کراچی میں کورونا کے باعث سنگین صورتحال، اسپتالوں میں کہیں جگہ ہے تو کہیں ختم

ْکے ایم سی کے ماتحت عباسی اسپتال میں بنائے گئے کوویڈ وارڈ میں مریضوں کے لیے جگہ دستیاب ہے

پیر 2 اگست 2021 16:53

کراچی میں کورونا کے باعث سنگین صورتحال، اسپتالوں میں کہیں جگہ ہے تو ..
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 اگست2021ء) کورونا وائرس سے متاثرہ مریضوں کی بڑھتی تعداد کے پیش نظر نجی و سرکاری اسپتالوں میں کہیں جگہ ہے تو کہیں ختم ہونے کا خدشہ ہے۔کے ایم سی کے ماتحت عباسی اسپتال میں بنائے گئے کوویڈ وارڈ میں مریضوں کے لیے جگہ دستیاب ہے۔ 18 آئی سی یو بیڈز میں سے صرف 6 جبکہ 24 ایچ ڈی یو بیڈز میں اب ضرف 11 مریضوں کی جگہ خالی ہے۔

سول اسپتال میں اس وقت 15 آئی سی یو اور 40 ایچ ڈی یو بیڈز دستیاب ہیں۔ انفیکشن ڈیزیز اسپتال میں کورونا کے لیے مریضوں کے 140 بیڈز پر مریض زیر علاج ہیں، کوئی بیڈ خالی نہیں۔فیلڈ آئسولیشن سینٹر ایکسپو کے 145 بیڈز میں سے اب 2 بیڈز دستیاب ہیں۔ جناح اسپتال کے سورتی بلاک میں صرف 6 آئی سی یو بیڈ اور 12 ایچ ڈی یو بیڈ دستیاب ہیں۔

(جاری ہے)

لیاری جنرل اسپتال میں 43 میں سے صرف 3 بیڈز خالی ہیں۔

قطر اسپتال میں 7 آئی سی یو بیڈز دستیاب ہیں، ایچ ڈی یو وارڈ میں جگہ خالی نہیں۔ ایس آئی یو ٹی اسپتال بھی صرف ایچ ڈی یو وارڈ میں 1 مریض کی جگہ خالی ہے، جبکہ آئی سی یو مکمل طور پر بھر چکا ہے۔لیاقت نیشنل کے تمام آئی سی یو اور ایچ ڈی یو بیڈز پر مریض ہیں۔ انڈس کے 34 آئی سی یو اور ایچ ڈی یو بیڈز پر جگہ نہیں۔ ضیاالدین کلفٹن میں صرف اب 8 جبکہ ضیاالدین ناظم آباد میں 6 آئی سی یو بیڈز دستیاب ہیں۔