نئی ڈرامہ سیریل ’’قصہ مہر بانوکا ‘‘کا پہلا ٹیزر جاری

پیر 2 اگست 2021 21:01

نئی ڈرامہ سیریل ’’قصہ مہر بانوکا ‘‘کا پہلا ٹیزر جاری
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 02 اگست2021ء) نئی ڈرامہ سیریل "قصہ مہر بانوکا" کا پہلا ٹیزر جاری کردیا گیا۔ ہدایت کار اقبال حسین کے ڈرامے کی کہانی ڈرامہ نگار فاخرہ جبین نے لکھی ہے ۔

(جاری ہے)

اس ڈرامے میں احسن خان "مراد علی " کا منفی کردار ادا کر رہے ہیں اوران کے مقابل اداکارہ ماوراحسین ہوں گی ۔ ڈرامے کی کاسٹ میں اداکار مشال خان ، اریج محی الدین ، نعمان اعجاز کے بیٹے زاویار نعمان اعجاز بھی اداکاری کے جوہر دکھائیں گے ۔

متعلقہ عنوان :