سعودی عرب : سوشل میڈیا پر منشیات کی نمائش کرنے والاشخص گرفتار
ملزم سعودی باشندہ ہے، جس نے اپنے پاس موجود نشہ آور مواد کی ویڈیوز بنا کر پوسٹ کی تھیں
محمد عرفان منگل 3 اگست 2021 14:00
(جاری ہے)
سعودی اینٹی نارکوٹکس کے سرکاری ترجمان میجر محمد النجیدی نے بتایا ہے کہ سوشل میڈیا پر منشیات کی نمائش کرنے والے ایک شخص کی متعدد ویڈیو کلپس سامنے آئیں جس کے بعد اسے گرفتار کر لیا گیا۔
ملزم بڑے فخریہ انداز سے بتاتا رہا ہے کہ اس کے نشہ آور مواد موجود ہے جسے وہ فروخت کرنا چاہتا ہے۔ ترجمان کے مطابق یہ سعودی شہری ہے ، جس کی عمر 25 سال کے لگ بھگ جبکہ تعلق ریاض ریجن سے ہے ۔ ملزم کو گرفتار کرنے کے بعد اس کے خلاف منشیات کی نمائش کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا ہے اور مزید تفتیش کی خاطر سرکاری استغاثہ کے حوالے کر دیا گیا ہے۔ واضح رہے کہ دو روز قبل سعودی عرب کی تاریخ کی منشیات اسمگلنگ کی ایک بڑی کارروائی ناکام بنا دی گئی ہے۔ سعودی میڈیا کے مطابق سعودی زکوٰة، ٹیکس اینڈ کسٹمز اتھارٹی نے جدہ کی بندرگاہ پر بیرون سے آنے والے کوکو کے پیکٹس کی بڑی کھیپ میں سے منشیات کی لاکھوں گولیاں برآمد کر لی ہیں۔ کسٹمز اتھارٹی کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ سعودیہ میں تین افراد نے کوکو کی بوریوں کی شپمنٹ منگوائی تھی، مگر اس کی آڑ میں سعودیہ میں بڑے پیمانے پرنشہ آور گولیاں اسمگل کی جا رہی تھیں۔ جب یہ کوکو کی بوریاں جدہ کی بندرگاہ پر پہنچیں تو کسٹمز حکام کے معمول کے مطابق جدید آلات سے تلاشی لی تو شک ہوا کہ ان میں مشکوک مواد موجود ہے۔ جس کے بعد اس پوری شپمنٹ کو چیک کیا گیا تو ان میں موجود چھوٹی چھوٹی تھیلیوں میں نشہ آور گولیوں کی بڑی مقدار برآمد ہوئی۔ مجموعی طور پر کیپٹا گون کی 87 لاکھ 35 ہزار گولیاں اسمگل کرنے کی کوشش کی گئی تھی۔ جسے مستعد کسٹمز حکام نے ناکام بنا دیا ہے۔متعلقہ عنوان :
مزید بین الاقوامی خبریں
-
سات وکٹیں ،انڈونیشیا کی روہمالیا نے ویمن ٹی ٹوئنٹی میں تاریخ رقم کردی
-
عازمین سوشل میڈیا کے ذریعے رابطہ کرنے والی جعلی حج کمپنیوں کے فراڈ کا نشانہ بننے سے بچیں، سعودی وزارت حج
-
ٹک ٹاک کا امریکی صدرکے دستخط کردہ قانون کو چیلنج کرنے کا اعلان
-
فرانس کی طرف سے اسرائیلی آباد کاروں پرپابندیوں کی دھمکی
-
ٹرمپ نے امریکی تعلیم گاہوں میں جنگ مخالف ریلیوں کو بد ترین نفرت کا نام دے دیا
-
غزہ کو امداد کی ترسیل، عارضی بندرگاہ کی تعمیر شروع کر دی گئی ، پینٹاگان
-
ٹک ٹاک کی مالک کمپنی کا ایپ فروخت کرنے سے انکار
-
سڈنی، چاقوحملے میں جاں بحق پاکستانی گارڈ کی نمازجنازہ
-
مسجد نبوی ﷺمیں ایک ہفتہ کے دوران 60 لاکھ زائرین کی آمد
-
گزشتہ سال دنیا کے 28 کروڑ افراد شدید غذائی قلت کا شکار رہے، اقوام متحدہ
-
ملائیشیا کے سابق وزیر اعظم کو انسداد بدعنوانی کی تحقیقات کا سامنا
-
پاکستان کیساتھ مضبوط رشتہ ہے، امریکا نے اختلافات کی خبروں کو مسترد کردیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.