وزیراعظم عمران خان5 اگست کو ایک روزہ دورے پر مظفر آباد جائیں گے

نئی قانون ساز اسمبلی اور کشمیر کونسل کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کریں گے

منگل 3 اگست 2021 22:25

وزیراعظم عمران خان5 اگست کو ایک روزہ دورے پر مظفر آباد جائیں گے
مظفر آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 03 اگست2021ء) وز یرا عظم پاکستان عمران خان بھارت کے دو سال پرانے اقدام کے خلاف کشمیری قوم سے اظہار یکجہتی کے لیے 05اگست کو آزاد کشمیر کا ایک روزہ دورہ کریں گے ، ذرائع کے مطابق نئی قانون ساز اسمبلی کے ممبران اور کشمیر کونسل کے ممبران سے مشترکہ اجلاس میں خصوصی خطاب کریں گے دوسال قبل پانچ اگست کو بھارت نے کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کرتے ہوئے تمام آزاد پسند لیڈر شپ کو گھروں اور مختلف تھانوں میں گرفتار کر کے رکھنے کے ساتھ تمام سرگرمیوں پر پابندی عائد کردی تھی ۔

(جاری ہے)

اس دورہ کے دوران عمران خان آزاد کشمیر کے لیے اہم ترقیاتی منصوبوں جن میں خاص کر گلگت ، استور ، نیلم ، سے مظفرآباد سڑک کے تعمیر قابل ذکر ہے ۔ تحریک انصاف کشمیر کے سربراہ بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے اس توقع کا اظہار کیا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان کا یہ دورہ ریاست کی 70سالہ تاریخ میں کسی پاکستانی حکمران کا کشمیر اور کشمیری قوم کے لیے سب بڑا یادگار اور عوام دوست دورہ ثابت ہوگا ۔