امریکی محکمہ دفاع کے ہیڈ کوارٹر پینٹاگون کے قریب فائرنگ

فائرنگ کا واقعہ عمارت کے قریب واقع بس اسٹاپ پر پیش آیا، عمارت کو ہنگامی طور پر لاک ڈاون کر دیا گیا، فائرنگ کے نتیجے میں متعدد افراد کے زخمی ہونے کی اطلاعات

muhammad ali محمد علی منگل 3 اگست 2021 20:50

امریکی محکمہ دفاع کے ہیڈ کوارٹر پینٹاگون کے قریب فائرنگ
واشنگٹن (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 03 اگست2021ء) امریکی محکمہ دفاع کے ہیڈ کوارٹر پینٹاگون کے قریب فائرنگ۔ تفصیلات کے مطابق امریکی ذرائع ابلاغ کی جانب سے بتایا گیا ہے کی امریکی ریاست ورجینیا میں واقع امریکی محکمہ دفاع کے ہیڈ کوارٹر پینٹاگون میں ہنگامی صورتحال دیکھنے میں آئی ہے۔ بتایا گیا ہے کہ پینٹاگون کی عمارت کو ہنگامی طور پر بند کر دیا گیا، کسی شخص کو عمارت میں داخل ہونے یا عمارت سے باہر نکلنے کی اجازت نہیں ہے۔

(جاری ہے)



اس حوالے سے پینٹاگون حکام نے عوام سے اپیل کی ہے کہ موجودہ صورتحال کی وجہ سے علاقے کا رخ کرنے سے گریز کیا جائے۔ جبکہ امریکی میڈیا کے مطابق پینٹاگون عمارت کو فائرنگ کے واقعے کے بعد بند کیا گیا ہے۔ فائرنگ کا واقعہ عمارت کے قریب واقع بس اسٹاپ پر پیش آیا، جس کے بعد عمارت کو ہنگامی طور پر لاک ڈاون کر دیا گیا۔ اس حوالے سے مزید تفصیلات کا انتظار کیا جا رہا ہے۔ جبکہ روسی میڈیا کی جانب سے دعویٰ کیا گیا ہے کہ پینٹاگون عمارت کے قریب ہوئی فائرنگ کے نتیجے میں ایک پولیس افسر سمیت متعدد افراد کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں، تاہم اس حوالے سے امریکی حکام تاحال خاموش ہیں۔