زمان پارک کے قریب نہر سے لاش برآمد

بدھ 4 اگست 2021 00:43

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 اگست2021ء) زمان پارک کے قریب نہر سے لاش برآمد ہوئی ہے ، پولیس کے مطابق انہیںاطلاع ملی کہ زمان پارک کے قریب نہر سے ایک شخص کی لاش ملی ہے جس پر پولیس اور فرانزک ٹیموں نے موقع پر پہنچ کر شواہد اکٹھے کیے اور لاش کو تحویل میں لے لیا۔

(جاری ہے)

پولیس کا کہنا ہے کہ لاش چھ سے سات روز پرانی ہے جبکہ متوفی کی عمر چالیس سے پینتالیس سال معلوم ہوتی ہے جس کی شناخت نہیں ہو سکی۔موت کی وجوہات کا تعین پوسٹمارٹم رپورٹ میں کیا جائے گا ۔

متعلقہ عنوان :