بھارتی جارحیت کے خلاف کشمیری قوم کے ساتھ کھڑے ھیں

Muhammad irfan Khalid محمد عرفان خالد جمعرات 5 اگست 2021 12:14

بھارتی جارحیت کے خلاف کشمیری  قوم کے ساتھ کھڑے  ھیں
شکرگڑھ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 05 اگست2021ء) شکرگڑھ میں بھی  بھارتی آرمی کی کشمیر پر جارحیت اور غاصبانہ قبضے کے خلاف کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کے لیے سیمینار اور ریلیوں کا انعقاد کیا گیا۔جس کی صدارت اسسٹنٹ کمشنر شکرگڑھ عثمان اکرم نے کی ریلی کے شرکاء نے ہاتھوں میں کشمیر بنے گا پاکستان اور کشمیریوں سے رشتہ کیا لا الہ الاللہ کے بینرز اٹھا رکھے تھے ریلی گورنمنٹ بوائز ہائی ۔

سکول سے نکالی گئی جس میں صحافی برادری کے علاوہ وکلاء برادری تاجر تنظیموں اور سول سوسائٹی اور طلباء کی کثیر تعداد نے شرکت کی اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر عثمان اکرم چیف آفیسر بلدیہ محمد نصیر ڈپٹی ایجوکیشن آفیسر اللہ رکھا راشد اور صدر شاہین لیبر یونین چوہدری عارف اور حافظ محمد افضل نومی نے شرکاء ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عا لم اسلام کو کشمیر اور  فلسطین  سمیت دیگر اسلامی ممالک پر ظلم وبربریت کے خلاف آٹھ کھڑے ہونے کا وقت آچکا ہے اور کشمیر پر بھارتی فوج کی طرف سے دو سال  سے غاصبانہ قبضے اور ظلم وبربریت اور حیوانیت کے خلاف  امن اور سلامتی کے دعویداروں کو اپنا کردار ادا کرنا چاہیے ہم آج کے دن دنیا کو بتا دینا چاہتے ہیں کہ ہم کشمیری بہن بھائیوں کے ساتھ تھے ہیں اور رہیں گے  جب تک آزادی کا سورج طلوع نہیں ہوتا ان کے حقوق کے لیے آواز بلند کرتے رہیں گے۔

(جاری ہے)

اس موقع  پر بھارتی فوج  کی  جانب سے  شہریوں   پر ظلم اور بربریت  کا نشانہ  بنانے پر بھارت کے  خلاف شدید نعرے بازی کی گئی۔