خیبرپختونخواکے وزیربلدیات اکبر ایوب خان نے استعفیٰ دے دیا

اپنی صحت اور حلقہ انتخاب کی مصروفیات کے باعث ذمہ داریاں جاری نہیں رکھ سکتا، اکبر ایوب

Faizan Hashmi فیضان ہاشمی جمعرات 5 اگست 2021 14:51

خیبرپختونخواکے وزیربلدیات اکبر ایوب خان نے استعفیٰ دے دیا
پشاور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 05 اگست 2021ء) خیبرپختونخواکے وزیربلدیات اکبر ایوب خان نے استعفیٰ دے دیا۔ اس حوالے سے مشیر اطلاعات خیبرپختونخوا کامران بنگش نے کہا ہے کہ اکبر ایوب خان وزیر بلدیات کے عہدے سے مستعفی ہوگئے ہیں۔

(جاری ہے)

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان نے اکبرایوب خان کا استعفیٰ منظور کرلیا،استعفیٰ کی منظوری کے ساتھ اکبر ایوب خان کو ڈی نوٹیفائی کر دیا گیا ہے ۔

مستعفی ہونے کے بعد  اکبر ایوب خان کا ردعمل دیتے ہوئے کہنا تھا کہ وہ اپنی صحت اور حلقہ انتخاب کی مصروفیات کے باعث ذمہ داریاں جاری نہیں رکھ سکتے جس کی وجہ سے انہوں نے استعفیٰ پیش کیا۔ اکبرایوب خان نے مزید کہا کہ وزارت کیلئے اعتماد پر وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان کے شکر گزار ہیں ، اب اپنے حلقہ انتخاب اور صحت پر توجہ دینا چاہتا ہوں۔