سندھ ہائیکورٹ نے پولیس اہلکار اور شہری کے قتل میں ملزم محمد فیصل کی ایک لاکھ روپے کے عوض ضمانت منظور کر لی

جمعرات 5 اگست 2021 16:52

سندھ ہائیکورٹ نے پولیس اہلکار اور شہری کے قتل میں ملزم محمد فیصل کی ..
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 اگست2021ء) سندھ ہائیکورٹ نے پولیس اہلکار اور شہری کے قتل میں ملزم محمد فیصل کی ایک لاکھ روپے کے عوض ضمانت منظور کر لی۔ ہائیکورٹ میں پولیس اہلکار اور شہری کے قتل سے متعلق درخواست ضمانت کی سماعت ہوئی۔ ملزم کے وکیل نے موقف دیا کہ 2005 میں پولیس اہلکار اور ایک شہری کو ڈیفنس میں قتل کیا گیا۔

(جاری ہے)

2014 میں مرکزی ملزم شفیق نے میرے موکل فیصل کا نام لیا۔ 2021 میں میرے موکل کو حراست میں لیا گیا۔ جبکہ کیس کا مرکزی ملزم رہا ہوچکا ہے۔ قتل کیس میں میرے موکل کو گرفتار کیا گیا جبکہ مارچ 2021 میں غیر قانونی اسلحہ رکھنے کا نیا کیس بنایا گیا۔ میرے موکل کو ضمانت پر رہا کیا جائے۔عدالت نے ملزم محمد فیصل کی ایک لاکھ روپے کے عوض ضمانت منظور کر لی۔