افغانستان کی صورتحال پر غور کے لیے سلامتی کونسل کا ہنگامی اجلاس کل طلب

جمعہ 6 اگست 2021 00:23

نیویارک (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 05 اگست2021ء) افغانستان کی صورتحال پر غور کے لیے سلامتی کونسل کا ہنگامی اجلاس آج طلب کرلیا گیا ہے ۔میڈیارپورٹس کے مطابق افغانستان میں بڑھتے ہوئے پٴْرتشدد واقعات پر غور کے لیے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کا ہنگامی اجلاس طلب کر لیا گیا۔

(جاری ہے)

سلامتی کونسل کا اجلاس بلانے کااعلان سلامتی کونسل میں بھارتی مستقل مندوب ٹی ایس تری مورتی نے کیا۔رواں ماہ کیلئے بھارت کو اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی صدارت دی گئی ہے۔سلامتی کونسل کا اجلاس افغان وزیر خارجہ حنیف اتمر کی بھارتی ہم منصب ایس جے شنکر سے گفتگو کے بعد بلایا گیا ہے۔ جس میں انہوں نے سلامتی کونسل کا اجلاس بلانے پر تبادلہ خیال کیا تھا۔