آزاد پاکستان اللہ تعالی کی طرف سے ایک خاص نعمت ہے ‘سعدیہ سہیل رانا

جمعہ 13 اگست 2021 14:46

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 اگست2021ء) آفیشل سپوکس پرسن چیف منسٹر و رکن پنجاب اسمبلی سعدیہ سہیل رانا نے کہا ہے کہ آج کے اس تاریخی دن پر ہم سب کو اس عزم کا عہد کرنا ہے کہ ملک و قوم کے مستقبل کو سرفہرست رکھنا اور اسکی سلامتی اور بقاکو اپنے اپنے منشور کا بنیادی نقطہ بنانا ہے، آج ہم جو آزادی جیسی نعمت سے سرفراز ہیں اسکے پیچھے لاکھوں شہیدوں کی قربانیاں اورلازوال داستانیں رقم ہیں۔

(جاری ہے)

اپنے بیان میں انہوںنے کہاکہ یوم آزادی کی تقریبات میں ہمیں آزادی جیسی عظیم نعمت سے فیض یاب ہونے پر اللہ تعالی کا شکر ادا کرنا چاہئے۔ آزاد پاکستان اللہ تعالی کی طرف سے ایک خاص نعمت ہے اور اس ملک کے عوام کی ذمہ داری ہے کہ اسے مضبوط اور خوشحال بنانے کے لئے اپنا کردار ادا کریں۔ ماضی کے حکمرانوں نے ہماری ترقی پسند، پ رامن اور روادار معاشرہ کی ہماری ساکھ کو خراب کرنے میں کوئی کسر نہیں چھوڑی، پاکستان کو تاریکی اور جہالت کی طرف لے جانے والی قوتوں سے پاک کرنا ہو گا۔