اندرون ملک فضائی سفر کیلئے 10ستمبر سے مکمل ویکسی نیشن لازمی قرار
18سال سے زائد عمر مسافروں کیلئے ایک ڈوز کی رعایت 10ستمبر سے ختم کردی جائے گی، سول ایوی ایشن اتھارٹی کی اندرون ملک فضائی سفر کیلئے نئی ٹریول ایڈوائزری جاری
ثنااللہ ناگرہ
جمعہ 13 اگست 2021
21:45
(جاری ہے)
سی اے اے نے جاری کردہ سرکلر میں ہدایت کی ہے کہ متعلقہ حکام تمام ایئرلائنز سے پابندی پر سختی سے عملدرآمد کرائیں۔ مزید برآں وزارت قومی صحت نے کہا ہے کہ پاکستان میں دی جانے والی کووڈ۔19 کی تمام ویکسینیں محفوظ ہیں لہذا ویکسین سے متعلق جعلی خبریں نہ پھیلائی جائیں۔
وزارت صحت کی طرف سے جاری ٹویٹ میں کہا گیا کہ پاکستان میں لگائی جانے والی ویکسین کی تمام اقسام محفوظ ہیں ۔ وزارت کی جانب سے خبر دار کیا گیا ہے کہ کووڈ۔19 ویکسین کے بارے میں جھوٹی اور جعلی خبر نہ پھیلائی جائیں ۔ جعلی خبریں صورتحال کو مزید سنگین کرنے کے علاوہ آپ کے دوست احباب اور رشتہ داروں پر منفی اثرات مرتب کر سکتی ہیں لہٰذا گمراہ کن خبروں اور پراپیگنڈے سے اجتناب کیا جائے۔دوسری جانب ملک بھر کی طرح شہرقائد میں بھی ویکسی نیشن کا سلسلہ جاری ہے،مجموعی طور پر کراچی کی 36 عشاریہ 6 فیصد آبادی نے ویکسین لگوالی ہے۔ محکمہ صحت سندھ کے مطابق کراچی کا ضلع جنوبی ویکسین لگوانے میں سرفہرست جبکہ ضلع غربی سب سے آخر میں ہے۔ ضلع جنوبی میں 72 عشاریہ 4 فیصد افراد ویکسین لگوا چکے ہیں جبکہ ضلع غربی میں ویکسین لگوانے کی شرح نہ ہونے کے برابر ہے۔ ضلع غربی میں صرف 13 عشاریہ 34 فیصد افراد نے ویکسین لگوائی ہے، ضلع شرقی میں 70 عشاریہ 5 فیصد افراد، ضلع کورنگی میں 34 عشاریہ 46 فیصد جبکہ ضلع وسطی میں 24 فیصد افراد نے ویکسین لگوائی ہے۔مزید اہم خبریں
-
پنجاب بھر میں 5 روز کیلئے دفعہ 144 نافذ کردی گئی
-
جنگ ہم نے نہیں امریکا اسرائیل نے شروع کی، ہم اپنا دفاع کر رہے ہیں.مسعود پزشکیان
-
ہماری جدوجہد کے نتیجے میں حکومت 100 روپے فی لیٹر کا ریلیف دینے پر مجبور ہوئی.حافظ نعیم الرحمان
-
خمیس مشیط اور ابہا میں ممکنہ خطرات کے پیشِ نظر ہنگامی الرٹ جاری
-
حکومت نے پیٹرول پر 100 روپے کا ریلیف حاصل کرنے کا طریقہ کار جاری کردیا
-
ایلون مسک اورسیم آلٹمین نے اے آئی کے حوالے سے ڈاریو کے خدشات کی حمایت کردی
-
کل لاہور میں پنجاب سٹریٹ موومنٹ کا لائحہ عمل دوں گا، سہیل آفریدی
-
وزیراعلی مریم نوازشریف کا ریسکیو1122سروس فراہم کرنے والے ریسکیورز اورہسپتالوں کے ایمرجنسی سٹاف کو خراج تحسین
-
مصطفی کمال جس دن مناظرہ کا کہیں میں حاضر ہوں،مگردستاویزات دکھائیں.مرتضیٰ وہاب
-
نون لیگ سے اتفاق رائے‘پیپلزپارٹی نے ترقیاتی بجٹ کے اجرا ‘اورمختلف کمیٹیوں میں نامزدگیوں پر کام شروع کردیا
-
امریکا میں”غیرملکی دہشت گرد“عدالت کا پہلی مرتبہ استعمال‘افغان خاتون کی ملک بدری کا حکم
-
جماعت اسلامی کے دھرنے کی حمایت کرتے ہیں، بیرسٹر گوہر کا اعلان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2026, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.