ایبٹ آباد ؛ لاہور سے آئے سیاحوں کی کارکھائی میں جا گری ، 3 افراد جاں بحق 2 زخمی

لاہور کے قریب رہنے والے سیاح گلیات میں سیر تفریح کیلئے آئے ہوئے تھے کہ اس دوران انہیں یہ حادثہ پیش آیا۔ ریسکیو ذرائع

Sajid Ali ساجد علی ہفتہ 14 اگست 2021 16:53

ایبٹ آباد ؛ لاہور سے آئے سیاحوں کی کارکھائی میں جا گری ، 3 افراد جاں ..
ایبٹ آباد ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین ۔ 14 اگست 2021ء ) صوبہ خیبر پختونخوا کے شہر ایبٹ آباد میں لاہور سے گئے سیاحوں کی کارکھائی میں جا گری ، جس سے 3 افراد جاں بحق اور 2 زخمی ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق ایبٹ آباد میں سیاحوں کی کار سڑک سے بے قابو ہوکرکھائی میں گری ، بگنوتر جنگل ہوٹل کے قریب سیاحوں کی کار کھائی میں گرنے سے کارمیں سوار 3 افراد جاں بحق اور 2 زخمی ہوگئے ، حادثے کی اطلاع ملنے پر ریسکیو کی امدادی ٹیم فوری موقع پر پہنچ گئی اور 900 فٹ گہری کھائی سے لاشوں اور زخمیوں کو نکالا۔

بتایا گیا ہے کہ لاہور کے قریب رہنے والے سیاح گلیات میں سیر تفریح کیلئے آئے ہوئے تھے کہ اس دوران انہیں یہ حادثہ پیش آیا ، حادثے کے زخمیوں کو ہسپتال منتقل کردیا گیا جہاں ڈپٹی کمشنر ایبٹ آباد نے زخمیوں کو بہترین علاج معالجہ فراہم کرنے کی ہدایت کردی۔

(جاری ہے)

دوسری طرف پاکستان کے خوبصورت ترین علاقے میں بھی ڈکیتی کی وارداتوں نے سر اٹھا لیا، سوات میں 50 سیاح قیمتی موبائل فونز اور لاکھوں روپے کی نقدی سے محروم ہو گئے ، خیبرپختونخواہ کے ملاکنڈ ڈویژن کے ضلع سوات میں سیاحوں کو اسلحے کے زور پر لوٹ لیا گیا ، سوات کے علاقے کالام میں لاہور سے آنے والے سیاحوں کی بس کو مسلح افراد نے اسلحے کے زور پر روک کر لوٹ مار کی اور وہ موبائل سمیت نقدی لے کر فرار ہوگئے۔

مقامی ذرائع نے بتایا کہ ایک ہفتے ڈکیتی کی چار وارداتیں ہوئیں، جن میں 50 سے زائد سیاحوں کو لوٹا گیا، نامعلوم افراد نے مدین کے علاقے میں لاہور سے آئی سیاحوں کی فیملی سے اسلحے کے زور چار لاکھ روپے نقد، 9 موبائل فون اور سونے کے زیورات سمیت دیگر قیمتی اشیا چھین لیں ، ڈکیتی کا دوسرا واقعہ ا بری کوٹ کے مقام پر اسلام آباد سے آنے والے پانچ سیاحوں کے ساتھ پیش آیا، جنہیں مسلح افراد نے اسلحے کے زور پر لوٹا، سات اگست کو چک درہ میں سیاحوں کی ایک بس کو لوٹنے کا واقعہ بھی پیش آیا جبکہ دیر کے مقام پر بھی مسلح افراد نے سیاحوں کو اسلحے کے زور پر لوٹ لیا۔