ئ* آئندہ عام انتخابات میں این اے 56 سے ذولفی بخاری ہمارے امیدوار ہوں گے،یاوربخاری

[ اگر پارٹی نے ملک خرم علی خان یا میجر ر طاہر صادق کو نامزد کیا تو ہم ان کی بھر پور سپورٹ کریں گے،چیئرمین پی اے سی کمیٹی پنجاب

اتوار 15 اگست 2021 18:50

ح* پنڈی گھیب (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 15 اگست2021ء) چیئرمین پبلک اکائونٹس کمیٹی پنجاب و صوبائی وزیرسماجی بہبودو بیت المال سید یاور عباس بخاری نے کہا ہے کہ آئندہ عام انتخابات میں حلقہ این اے 56 سے ذولفی بخاری ہمارے امیدوار ہوں گے تاہم اگر پارٹی نے ملک خرم علی خان یا میجر ر طاہر صادق کو نامزد کیا تو ہم ان کی بھر پور سپورٹ کریں گے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز پنڈی گھیب کے نواحی علاقہ اخلاص میں سید امداد حسین شاہ کی رہائش گاہ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر پروفیسر سید نجم الحسن ، سید جرار حیدر نقوی اور دیگر افراد بھی موجود تھے انہوں نے کہا کہ ہم وزیر اعظم عمران خان کی قیادت میں ملک سے کرپشن کے خاتمے کیلئے شب و روز کوشاں ہیںیہی وجہ ہے کہ آج پوری دنیا اور آئی ایم ایف اقرار کر رہی ہے کہ پاکستان کی معیشت بہتری کی طرف گامزن ہے انہوں نے کہا کہ غازی بروتھا ہائیڈل پروجیکٹ کی رائلٹی ضلع اٹک کا حق ہے جو اسے ایک دن ضرور ملے گا صوبائی وزیر کر نل ر ملک محمد انور خان اور ذولفی بخاری کی مشترکہ کاوشوں سے فتح جنگ تا بلکسر روڈ کی تعمیر پر جلد کام شروع ہوجائے گا صوبائی وزیر نے کہا کہ وہ اٹک کو ایک ترقی یافتہ ضلع بنانے کیلئے کوششیں کر رہے ہیں حکومت پنجاب عوام کو ان کی دہلیز پر صحت اور تعلیم کی سہولیات فراہم کرنے کی غرض سے ضلع ،تحصیل اور یونین کونسلوں کی سطح پر ہسپتالوں اور سکولوں کو اپ گریڈ کر رہی ہے جبکہ ان اداروں میں مطلوبہ سٹاف کی کمی کو بھی جلد پورا کیا جائے گا یاور بخاری نے کہا کہ وطن عزیز پاکستان میں صدیوں سے مسلمان ماہ محرم الحرام اور ماہ ربیع الاول میں اپنے طور طریقوں کے مطابق پاک ہستیوں سے عقیدت کا اظہار کرتے آ رہے ہیں ان میں تفریق روا رکھنا کسی صورت مناسب نہیں ہے ۔