سانگلہ ہل!اچانک بس پٹری پر آگئی ،رحمان باباایکسپریس اپ ٹرین حادثہ سے بال بال بچ گئی،اسٹیشن ماسٹر کی مدعیت میں مقدمہ درج

پیر 16 اگست 2021 23:59

سانگلہ ہل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 16 اگست2021ء) اچانک بس پٹری پر آگئی ،رحمان باباایکسپریس اپ ٹرین حادثہ سے بال بال بچ گئی،اسٹیشن ماسٹر کی مدعیت میں مقدمہ درج کر لیا گیا ایف آئی آر کے مطابق صبح سویرے کراچی سے جانے والی رحمان بابا 47 اپ ایکسپریس ٹرین اسٹیشن سے نکلی ہی تھی کہ مڑھ بلوچاں ریلوے پھاٹک گیٹ نمبر117کے قریب پہنچی تو بس نمبری ایم این آئی 202جسے دل محمد نامی ڈرائیور ٹیکسٹائل ملز کی بس کو ریورس کر رہا تھا کہ بے قابو ہوکر ریلوے پٹری پر آگئی،ٹرین ڈرائیور نے سمعجزانہ طور پر ہنگامی بریک لگا کر کنٹرول کرلیا جو کسی بھی حادثہ سے بال بال بچ گئی،ضروری کاروائی کے بعد ٹرین کو روانہ کر دیا گیا،چوکی ریلوے پولیس نے اسٹیشن ماسٹر محمد شفیق کی مدعیت میں مقدمہ درج کرکے ملزم کو موقع پر ہی گرفتار کر لیاہی