محکمہ صحت کی ٹیم کی جنوبی وزیرستان میں کورونا ویکسی نیشن شروع
جنوبی وزیرستان کی حسین وادی کانی گرم میں ویکسین لگوانے والوں کی قطار لگ گئیں
جمعرات 26 اگست 2021 23:22
(جاری ہے)
اور مرد خواتین کی کورونا ویکسی نیشن میں گہری دلچپسی دکھانے کی وجہ سے لمبی لمبی قطاریں بن چکی ہیں۔ محکمہ صحت کا سٹاف کورونا ویکسی نیشن میں لگی ہوئی ہے جبکہ کورونا وائرس پھیلنے سے روکنے کے لئے لوگوں کو فاصلہ رکھنے کی بھی ہدایت دی جارہی ہے۔
مقامی عمائدین کے اور کورونا ویکسی نیشن ٹیم کے عیسی خان ،فیاض خان کے مطابق قبائلی ضلع جنوبی وزیرستان کے قبائلی عوام میں پہلی مرتبہ کورونا ویکسی نیشن میں بہت زیادہ دلچپسی دکھائی دی جارہی ہے۔ دوسری جانب محسود قبائل کے عمائدین کا گرینڈ جرگہ ڈپٹی کمشنر جنوبی وزیرستان کے جرگہ حال میں منعقد ہوا۔جرگہ ڈپٹی کمشنر جنوبی وزیرستان خالد اقبال خٹک کی ہدایت پر منعقد ہوا تھا۔ضلعی انتظامیہ کی جانب سے اسسٹنٹ کمشنر سرویکئی اعجاز اختر نے شرکت کی۔ جبکہ محسود قبائل کی جانب سے ایم این اے مولانا جمال الدین محسود ،سابق سنیٹر مولانا محمد صالح شاہ ،مولانا اعصام الدین ، شیر پاؤ ایڈوکیٹ اور دیگر درجنوں عمائدین نے شرکت کی۔جرگہ میں علاقے میں دیرپا امن کے قیام اور محسود قبائل کے بچوں کو پولیو کے قطرے پلانے سے متعلق غور و خوص کیاگیا۔محسود قبائل کے عمائدین نے سرویکئی سب ڈویڑن میں بچوں کوپولیو کے قطرے پلانے کے بائیکاٹ کے خاتمے کا اعلان کیا اور کہا کہ وہ اپنے اور قریب میں رہنے والے بچوں کو پولیو کے قطرے پلائیں گے۔محسود قبائل کے جرگہ نے لدھا سب ڈویڑن کے محسود قبائل کیساتھ مشترکہ جرگہ منعقد کرنے کے لئے 15 ستمبر تک مہلت دی گئی۔سب ڈویڑن سرویکئی اور سب ڈویڑن لدھا کے محسود اقوام کے عمائدین کا 15 ستمبر کو دوبارہ مشترکہ جرگہ منعقد ہوگا۔جس میں علاقے میں دیرپا امن اور پولیو کے قطروں سے متعلق اہم فیصلے کئے جائیں گے۔واضح رہے کہ چند دنوں قبل سب ڈویڑن لدھا کے علاقہ سراروغہ میں محسود قبائل نے اپنے بچوں کو پولیو کے قطرے پلانے سے انکار کرتے ہوئے پولیو مہم کے بائیکاٹ کا اعلان کیا تھا۔ سابق سنیٹر مولانا محمد صالح شاہ نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ حکومت کی جانب سے بھی بے گنا لوگوں کی رہائی کا سلسلہ شروع ہوا ہے۔ اس وجہ سے سب ڈویڑن سرویکئی کے عمائدین نے پولیو مہم کے بائیکاٹ ختم کردیا ہے۔انھوں نے کہا کہ سب ڈویڑن لدھا کے عمائدین ٹانک میں نہ ہونے کی وجہ سے ان کے ساتھ دوبارہ 15 ستمبر کو مشترکہ جرگہ منعقد کیا جائے گا۔جس میں علاقے میں دیرپا امن اور پولیو سے متعلق بات چیت کی جائے گی۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
امریکی سفیر سے آئین کی بالادستی، ملٹری کورٹس پر بات ہوئی، عمرایوب
-
خیبر پختونخوا میں حالیہ بارشوں نے تباہی مچا دی
-
لاہور ، بدنام زمانہ ڈکیت گینگ کے 2ارکان گرفتار
-
پاکستان امن کا گہوارہ نہ بنا تو ترقی وخوشحالی کے تمام تر خواب شرمندہ تعبیر نہیں ہوسکیں گے‘احسن اقبال
-
امن کے بغیر پائیدار ترقی اور خوشحالی ممکن نہیں ، وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی و ترقی یونیورسٹی آف نارووال میں کانفرنس سے خطاب
-
خیبر،جمرود پولیس کی کارروائی، 2ملزمان گرفتار
-
وزیراعظم یوتھ پروگرام کا مقصد نوجوانوں کی صلاحیتوں کومناسب پلیٹ فارم مہیا کرکے ملک کو معاشی ترقی کی راہ پر گامزن کرنا ہے، رانا مشہود احمد خان
-
احسن اقبال کی عام انتخابات میں کامیابی کے نوٹیفیکیشن کو کالعدم قرار دینے کی درخواست پر فریقین کو نوٹس جاری
-
وزارت آئی ٹی نوجوانوں کی ترقی کیلئے کوشاں ہے، شنزہ فاطمہ
-
10مئی کے بعد غیر رجسٹرڈ گاڑیوں کو تحویل میں لے لیا جائے گا، شرجیل میمن
-
پی ٹی آئی خواتین رہنماوں صنم جاوید اور عالیہ حمزہ کے جوڈیشل ریمانڈ میں توسیع
-
متنازع ٹویٹس کیس میں اعظم سواتی کی عبوری ضمانت میں 15 مئی تک توسیع
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.