جماعت اسلامی ایک منظم اور دیانت دار جماعت ہے،امیر العظیم

جمعہ 27 اگست 2021 21:40

حیدرآباد۔27اگست  (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار 27اگست 2021ء ) :جماعت اسلامی پاکستان کے سیکریٹری جنرل امیر العظیم نے کہا ہے کہ جماعت اسلامی ایک منظم ، جمہوری اور دیانت دار جماعت ہے جس کو جب بھی اور جہاں بھی اختیار ملاہے تو اسکے منتخب نمائندوں نے اپنی ایمانداری و بہترین صلاحیتوں کا لوہا منوایا ہے ، جماعت اسلامی میں قیادت کی تبدیلی بھی مورثی نہیں، سید مودودیؒ سے لیکر میاں طفیل محمد تک ،قاضی حسین احمد سے لیکر سید منور حسن تک اور اب سراج الحق اس کے امیر ہیں ان سب نے اخلاص کے ساتھ قوم کی خدمت اور اسلامی نظام کے نفاذ کے لیے عملی جدوجہدکی ہے ۔

(جاری ہے)

وہ مکی شاہ روڈ حیدرآباد میں جماعت اسلامی کے81ویں یوم تاسیس کنونشن سے خطاب کررہے تھے جس سے امیر جماعت اسلامی سندھ محمد حسین محنتی ، ضلع حیدرآباد کے امیر عقیل احمد خان ،صوبائی ڈپٹی سکریٹریز عبدالوحید قریشی ، حافظ طاہر مجید ،ضلعی سکرٹری ظہیر الدین شیخ نائب امراءعبدالقیوم شیخ ، ڈاکٹر سیف الرحمن اور مشتاق احمد خان نے بھی خطاب کیا ۔ امیر العظیم نے کہا کہ جماعت اسلامی کے منتخب اراکین نے دیانتداری کے ساتھ اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا اور خدمت کی عمدہ مثالیں قائم کیں۔