گلگت، بڑی صنعتوں میں تربیت و ملازمت کے لئے 60 نوجوانوں پر مشتمل قافلہ لاہور پہنچ گیا

پیر 30 اگست 2021 15:45

گلگت(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 اگست2021ء) گلگت سے بڑی صنعتوں میں تربیت و ملازمت کے لئے 60 نوجوانوں پر مشتمل قافلہ پیر کے روز  لاہور پہنچ گیا۔

(جاری ہے)

ترجمان وزیراعلی گلگت بلتستان امتیاز علی تاج کی طرف سے جاری بیان کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی سرپرستی اور وزیراعلی گلگت بلتستان خالد خورشید کی خصوصی کاوشوں کے نتیجے میں گلگت بلتستان  کے نوجوانوں کو لاہور کی بڑی صنعتوں میں تربیت و روزگار کے مواقع فراہم کرنے  کا منصوبہ  سینئر وزیر  گلگت بلتستان صنعت ، تجارت و محنت کرنل عبیداللہ بیگ کی نگرانی میں جاری ہے۔

اسی منصوبے کے تحت 60 نوجوانوں پر مشتمل  پہلا قافلہ پیر کی صبح لاہور پہنچ گیا ہے اور آنے والے ہفتوں میں مزید نوجوان  مختلف صنعتوں میں تربیت حاصل کرنے کے لیےلاہور بھیجے جائیں گے۔

متعلقہ عنوان :