عام آدمی کی آسانی کیلئے سول، فوجداری قوانین میں اصلاحات لا رہے ہیں، عمران خان

قانونی اصلاحات سے عدالتوں پر مقدمات کا بوجھ کم ہو جائےگا، ماضی میں امیر اور طاقتور طبقہ قانون کی گرفت سے آزاد رہا، جبکہ کمزور طبقات کا استحصال کیا جاتا رہا۔ وزیراعظم عمران خان کی وکلاء تنظیموں سے گفتگو

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ جمعرات 2 ستمبر 2021 22:44

عام آدمی کی آسانی کیلئے سول، فوجداری قوانین میں اصلاحات لا رہے ہیں، ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 02 ستمبر2021ء) وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ حکومت عام آدمی کی آسانی کیلئے سول اور فوجداری قوانین میں اصلاحات لا رہی ہے، قانونی اصلاحات سے عدالتوں پر مقدمات کا بوجھ کم ہو جائےگا، ماضی میں امیر اور طاقتور طبقہ قانون کی گرفت سے آزاد رہا، جبکہ کمزور طبقات کا استحصال کیا جاتا رہا۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان سے وکلاء تنظیموں کے وفد نے ملاقات کی، وزیراعظم عمران خان نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وکلا تنظیموں کی جمہوریت کے فروغ اور استحکام کے لیے گراں قدر خدمات ہیں، وہی معاشرہ ترقی کرتا ہے جس میں قانون کی بالا دستی ہو، خوشحالی انصاف اور عدل کے نظام سے ہی ممکن ہو سکتی ہے، ماضی میں مفاد پرست عناصر نے قانون کا غلط استعمال کیا، ماضی میں امیر اور طاقتور طبقہ قانون کی گرفت سے آزاد رہا، کمزور طبقات کا قانون کے غلط استعمال کے ذریعے استحصال کیا جاتا رہا، موجودہ حکومت سول اور فوجداری قوانین میں اصلاحات لا رہی ہے، عام آدمی کو ریلیف دینا چاہتے ہیں، قانونی اصلاحات سے عدالتوں پر مقدمات کا بوجھ کم ہو جائےگا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ وکلا تنظیمیں قانونی اصلاحات کے ایجنڈے میں حکومت کا ساتھ دیں، وکلا برادری کو درپیش مسائل سے آگاہ ہیں حل کیلئے ہر ممکن کوشش کریں گے۔مزید برآں وزیرِ اعظم عمران خان کی زیرِ صدارت اسپیشل اکنامک زونز میں سرمایہ کاری بڑھانے کے حوالے سے اعلی سطح کا اجلاس ہوا۔اجلاس میں متعلقہ اعلی حکام نے شرکت کی۔اجلاس کو بتایا گیا کہ سرمایہ کاری بورڈ کے تحت ون ونڈو سروسز پورٹل کا قیام سرمایہ کاروں کو درپیش مشکلات کو دور کرنے کیلئے عمل میں لایا جا رہا ہے۔

بتایا گیا کہ پورٹل نہ صرف انتظامی اور قانونی منظوریوں کے حصول بلکہ صنعتوں کو سہولیات کی فراہمی میں بھی معاونت کرے گا. اسکے لئے متعلقہ محکموں کو دو مرحلوں میں پورٹل میں شامل کیا جا رہا ہے، پورٹل میں کاغذی کاروائی اور ڈیجیٹل منظوریاں شامل ہیں۔مزید بتایا گیا کہ پورٹل میں نہ صرف وفاقی محکمے بلکہ صوبائی محکمے بھی شامل کئے جا رہے ہیں۔

وزیر اعظم نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حکومت صنعتی ترقی کیلئے ملکی و غیر ملکی سرمایہ کاروں کی راہ میں حائل رکاوٹیں ختم کر رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ سرمایہ کاروں کے لئے ہر ممکنہ آسانی پیدا کرنا حکومت کی اولین ترجیح ہے۔انہوں نے کہا کہ پورٹل کے حوالے سے تمام اسٹیک ہولڈرز سے مشاورت و مربوط کوارڈینیشن کو یقینی بنایا جائے اورپورٹل کا قیام و فعالی کو مقرر کردہ وقت میں یقینی بنایا جائے۔

متعلقہ عنوان :