ننکانہ صاحب‘ڈی پی او بلال افتخار کی ہدایت پر جرائم پیشہ افراد کے خلاف کریک ڈائون جاری

اتوار 5 ستمبر 2021 14:00

ننکانہ صاحب(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 ستمبر2021ء) ڈی پی او بلال افتخار کی ہدایت پر جرائم پیشہ افراد کے خلاف کریک ڈائون جاری DSPسرکل بڑا گھر میاں خالد محمود کی زیر نگرانی تھانہ مانگٹانوالا پولیس کی کاروائی کے دوران2 منشیات فروش اور 3 جواری رنگے ہاتھوں گرفتار۔

(جاری ہے)

نشیات فروش ملزمان شوکت اور نعیم سے 510 گرام چرس برآمد کر کے مقدمات درج کر لئے گئے ویڈیو گیمز پرجوائ کھیلنے والے بلال اختر اور نعیم سے 240 عدد ٹوکن اور رقم برآمد، مقدمہ درج کیا گیا۔ڈی پی او کی طرف سے SHO تھانہ مانگٹانوالا تصور منیر اور ہمراہی ٹیم کو شاباش دی گئی۔ڈی پی او کا کہنا تھاکہ منشیات فروشی کا قلع قمع یقینی بنانا اولین ترجیح ہیجواریوں کے خلاف کریک ڈاون بلا امتیاز جاری ہے۔