بیوی کے کہنے پر اس کے جوتے بھی اُٹھا سکتا ہوں

میں بتانا چاہتا ہوں کہ اگر میری بیوی اور پارٹنر بولتی ہیں کہ کپڑے اٹھا کر دیں تو میں انہیں اٹھا کر دوں گا۔ شہروز سبزواری

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین پیر 6 ستمبر 2021 15:38

بیوی کے کہنے پر اس کے جوتے بھی اُٹھا سکتا ہوں
کراچی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 06 ستمبر 2021ء) : اداکار شہروز سبزواری کا کہنا ہے کہ میں بطور شوہر اپنی بیوی کے کہنے پر ایک نہیں بلکہ چار بار انہیں جوتے اُٹھا کر دوں گا۔ تفصیلات کے مطابق اہلیہ صدف کنول کے ہمراہ حالیہ انٹرویو میں اداکار شہروز سبزواری کا کہنا تھا کہ میں بطور شوہر اہلیہ کے کہنے پر انہیں ایک نہیں بلکہ چار بھی جوتے اٹھا کر دوں گا۔

انہوں نے کہا کہ میں پچھلے پروگرام میں بھی خاموش رہا تھا مگر اس بار میں مذکورہ معاملے پر چپ نہیں رہوں گا ۔ شہروز سبزواری نے کہا کہ میں یہ بتانا چاہتا ہوں کہ اگر میری بیوی اور پارٹنر بولتی ہیں کہ کپڑے اٹھا کر دیں تو میں انہیں وہ بھی اُٹھا کر دوں گا۔ شہروز سبزواری نے کہا کہ بطور شوہر اہلیہ کو جوتے یا کپڑوں سمیت دوسری چیزیں اٹھ اکر دینا میری ذمہ داری ہے۔

(جاری ہے)

اسی دوران ان کی اہلیہ صدف کنول نے اپنے جوتوں کی جانب اشارہ کرتے ہوئے انکشاف کیا کہ آج بھی شوہر نے انہیں شوز اٹھا کر دیے۔ ساتھ ہی اداکارہ نے بتایا کہ شہروز جو پہلے جوتے لائے تھے میں نے وہ نہیں پہنے جس کے بعد شہروز ان کے لیے دوسرے جوتے اٹھا کر لائے۔ شہروز سبزواری نے اہلیہ صدف کنول کی جانب سے شوہر کے جوتے اٹھانے کے معاملے پر بھی بات کی اور کہا کہ مسئلہ صدف کے بیان کا نہیں تھا بلکہ ان کی بات کو غلط سمجھا گیا۔

کئی لوگوں نے ایسے سمجھا کہ شاید شہروز سبزواری ایک روایتی مرد کی کرسی پر بیٹھ کر ہنستے ہوئے اہلیہ کو حکم دیتے ہیں کہ جوتے اٹھا کر لاؤ۔ دوران انٹرویو صدف کنول نے کہا کہ شوہر کی تعظیم کا میرے مارڈن ہونے سے تعلق نہیں۔ میں ہمیشہ شوہر کی خدمت کرتی رہوں گی۔ لوگ میرے بیان پر اس لیے برہم ہوئے، کیوں کہ عام افراد کے ذہنوں میں یہ بات ہے کہ صدف کنول ایک خود مختار اور ماڈرن خاتون ہیں، وہ کیسے دوسروں کے کام کر سکتی ہیں؟ انہوں نے مزید کیا کہا آپ بھی دیکھیں:

یاد رہے کہ جولائی میں ایک انٹرویو کے دوران اداکارہ و ماڈل صدف کنول نے ایک شو میں کہا تھا کہ بطور بیوی ہر خاتون کو شوہر کے جوتے بھی اٹھانے چاہئیں اور وہ ایسا کرتی ہیں۔

متعلقہ عنوان :