کورونا کی قسم ڈیلٹا کے تیزی سے پھیلا ئوکی وجہ سامنے آگئی
پھیلائو وائرس کو ناکارہ بنانے والی اینٹی باڈیز پر حملے کی صلاحیت اور زیادہ متعدی ہونے کی وجہ سے ہوتا ہے،محققین
منگل 7 ستمبر 2021 12:33
(جاری ہے)
انہوں نے مزید بتایا کہ ایسے بھی شواہد موجود ہیں جن سے معلوم ہوتا ہے کہ قدرتی بیماری یا ویکسینیشن سے پیدا ہونے والی وائرس ناکارہ بنانے والی اینٹی باڈیز کی افادیت ڈیلٹا قسم کے خلاف گھٹ جاتی ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ یہ عناصر ممکنہ طور پر 2021 کی پہلی سہ ماہی کے دوران بھارت میں کورونا کی تباہ کن لہر کا باعث بنے۔یہ جاننے کے لیے ڈیلٹا قسم کس حد تک مدافعتی ردعمل پر حملہ آور ہوسکتی ہے، تحقیقی ٹیم نے خون کے نمونوں سے نکالے گئے سیرم کے نمونے حاصل کیے۔یہ نمونے ان افراد کے تھے جو پہلے کووڈ کا شکار ہوچکے تھے یا ان کی ایسٹرازینیکا یا فائزر ویکسینز سے ویکسینیشن ہوچکی تھی۔سیرم قدرتی بیماری یا ویکسین سے پیدا ہونے والی اینٹی باڈیز پر مشتمل تھے اور تحقیقی ٹیم نے دریافت کیا کہ ڈیلٹا قسم کے مقابلے میں قدرتی بیماری سے پیدا ہونے وای اینٹی باڈیز کی حساسیت یا افادیت 5.7 گنا کم ہوگئی۔ویکسین سے پیدا ہونے والی اینٹی باڈیز کی افادیت ڈیلٹا کے خلاف ایلفا کے مقابلے میں 8 گنا کمی دریافت ہوئی۔اسی حوالے سے دہلی کے 3 ہسپتالوں میں کام کرنے والے 100 طبی ورکرز کے ڈیٹا کا تجزیہ کیا گیا جن کی ویکسینیشن ہوچکی تھی اور ان میں ڈیلٹا کی تصدیق ہوئی تھی۔ماہرین نے دریافت کیا کہ متاثرہ افراد میں ڈیلٹا کی منتقلی کا امکان ایلفا قسم کے مقابلے میں بہت زیادہ ہوتا ہے۔محققین نے بتایا کہ ڈیلٹا کی قسم تیزی سے پھیلا اور لوگوں کو بیمار کرنے کی بہتر صلاحیت کی وجہ سے دنیا بھر میں بالادست قسم بن گئی، یہ قدرتی بیماری یا ویکسینیشن سے پیدا ہونے وای مدافعت کے خلاف مزاحمت کی بھی بہتر صلاحیت رکھتی ہے۔مزید بین الاقوامی خبریں
-
بھارت، بیوی پر شک، ملزم کی 2 معصوم بیٹیوں کو قتل کر کے خودکشی کی کوشش
-
آبنائے ہرمز میں جہازوں کی آمدورفت خطرناک حد تک کم، صرف 6 جہاز گزر سکے
-
شام کی عدالت نے سابق صدر بشار الاسد کو سزائے موت سنا دی
-
ایران نے خود کو ناقابلِ شکست طاقت ثابت کر دیا، عباس عراقچی
-
سعودی عرب، پاکستان، ترکیہ کا دفاعی معاہدہ بھارت کیلئے درد سربن گیا، بھارتی میڈیا
-
پاکستان کا یوکرین تنازع کا سفارتی ذرائع سے حل، زیرحراست افراد کے تحفظ پر زور
-
عالمی بینک کا بلوچستان میں سیلاب فنڈز کی دوسرے منصوبوں کی طرف منتقلی پر اظہار ناراضگی،غربت مزید بڑھنے سے متعلق انتباہ جاری
-
انگلینڈ کا تین چوتھائی حصہ خشک سالی کا شکار ہو گیا ، حکومت برطانیہ
-
صدر ٹرمپ کے نیٹو سربراہ اجلاس سے واپسی پر ایئر فورس ون کی بجائے فوجی طیارے میں سفر کا انکشاف
-
ایران پر ٹینکر کو میزائل سے نشانہ بنانے کا الزام، آبنائے ہرمز میں کشیدگی پھر بڑھ گئی
-
لاس ویگاس میں ٹرمپ کا نیا ہیئر اسٹائل سوشل میڈیا پر وائرل، میمز کی بھرمار
-
مسک کا چاند پر فیکٹریاں قائم کرنے کا منصوبہ ،بھاری نوعیت کے کام روبوٹس کرینگے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2026, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.