لاہور: 20 روز گزر کرنے کے باوجود ڈیل ڈی اے بجٹ اجلاس کے منٹس جاری نہ کرسکا

منگل 7 ستمبر 2021 23:05

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 07 ستمبر2021ء) لاہور کے ترقیاتی ادارہ ایل ڈی اے کے بجٹ اجلاس کے منٹس تاحال جاری نہیں کئے گئے۔ جس کے باعث ایل ڈی اے کا رواں مالی سال کا بجٹ لٹ کر رہ گیا ہے۔

(جاری ہے)

بتایا گیا ہے کہ 20 روز قبل ہونے والے ایل ڈی اے کے بجٹ اجلاس میں 60ارب روپے سے زائد کے بجٹ کی منظوری دی گئی تھی۔ لیکن بیورو کریسی کی سست روی کی وجہ سے اجلاس کے منٹ جاری نہ کئے جا سکے جس کے باعث ایل ڈی اے اور ٹیپا شہر میں منصوبوں کے آغاز کے حوالے سے بری طرح متاثر ہو رہا ہے۔