7ستمبر ہمارا نظر یاتی دفاع اور استحکام کا دن ہے،مولانا عبد اللہ جتک

منگل 7 ستمبر 2021 23:39

اوستہ محمد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 07 ستمبر2021ء) جمعیت علماء اسلام کے مرکزی سپریم کو نسل کے ممبر مولانا عبد اللہ جتک نے اپنے بیان میں کہا کہ 7ستمبر ہمارا نظر یاتی دفاع اور استحکام کا دن ہے اور یہ دن ہمارے لیئے فتح کا دن ہے اس لیئے کہ پار لیمنٹ کے اندر مولانا مفتی محمود اور دیگر مذ ہبی جماعتوں کے قائدین نے ختم نبوت کے حوالے سے جوآئینی جنگ لڑی اور اس میں کامیابی حا صل ہوئی اس میں یقینا اس وقت کے وزیر اعظم ذوالفقار علی بھٹو کا بھی بھر پور حصہ اور تعاون تھا 7ستمبر 1974کا دن ہماری قومی اور ملکی تاریخ کا اہمیت کا حامل دن ہے اس دن امت مسلمہ کے دیر ینہ مطالبے پر اس وقت کی قومی اسمبلی نے قادیانیوں کو جمہوری اور پارلیمانی بنیاد پر غیر مسلم اقلیت قرار دینے کا تاریخ ساز فیصلہ کیا یہ یادگار فیصلہ مسلمانوں کی تاریخی جدو جہد کا نتیجہ تھا اور بھارت کے شہر قادیان سے اٹھنے والے اس فتنے کی بیخ خنی کے لیئے تمام مکاتب فکر ایک پلیٹ فارم پر متحد ہو کر قادیا نیوں کے باطل عقائد کو شکست دے کر انہیں دائرہ کار اسلام سے خارج کردیا مولانا عبد اللہ جتک نے مزید کہا کہ آ ج کے دن 7ستمبر 1974کو اس وقت کے اپوزیشن رہنماوں خان عبد الولی خان ، علامہ شاہ احمد نورانی مولانا غلام غوث ہزاروی علامہ یوسف بنوری نوابزادہ نصر اللہ خان جیسے قدآور شخصیات نے مولانا مفتی محمود کا ساتھ دیا جس اتحاد و یکجہتی کی وجہ سے اس دور کے وزیر اعظم ذوالفقار بھٹو نے ختم نبوت کے حوالے سے یہ تاریخی فیصلہ دے ڈالا