چیئرمین سینٹ کی قیادت میں اپوزیشن سینیٹرز کے وفد کی گورنر پنجاب سے ملاقات

گورنر کا اپوزیشن سینٹ ارکان کو حکومت کے ساتھ بیٹھنے کا مشورہ

بدھ 8 ستمبر 2021 19:37

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 08 ستمبر2021ء) چیئرمین سینٹ صادق سنجرانی کی قیادت میں سینیٹرز کے ایک وفد نے بدھ کے روز گورنر پنجاب چودھری محمد سرور سے ملاقات کی گورنر ہائوس لاہور میں ہونے والی اس ملاقات میں ملک کو درپیش مسائل، ملک کی موجودہ سیاسی صورتحال، مقبوضہ کشمیر میں بھارتی حکومت کی جارحیت سمیت دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر گورنر پنجاب نے سینٹ کے اپوزیشن ارکان کو حکومت کے ساتھ بیٹھنے کا مشورہ دیا جبکہ اپوزیشن اراکین سینٹ میں اپوزیشن لیڈر سینٹ سمیت غفور حیدری اور سید مشاہد حسین شامل تھے۔