ٍگلگت،اکاپوشی پہاڑ نگر پر پھنسے 3 سیاحوں کیلئے ریسکیو آپریشن میں کامیابی نہ مل سکی

اتوار 12 ستمبر 2021 20:35

…اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 12 ستمبر2021ء) گلگت بلتستان راکاپوشی پہاڑ نگر پر پھنسے 3 سیاحوں کیلئے جاری ریسکیو آپریشن میں کامیابی نہ مل سکی ۔پاک فوج کے چار ہیلی کاپٹروں اور کوہ پیما ٹیم کو موسم کی خرابی کی وجہ سے ریسکیو آپریشن میں شدید مشکلات کا سامنا رہا ۔ موسم کی خرابی کی وجہ سے پہلے روز کا فضائی ریسکیو آپریشن بڑی کوششوں کے بعد معطل کرنا پڑا ۔

راکاپوشی 6900 فٹ کی بلندی پر پہلے روز ریسکیو ٹیموں کو کوئی کامیابی نہ مل سکی۔واجد اللہ نگری کے چھوٹے بھائی واحد اللہ نگری نے ریسکیو آپریشن سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے کہا آج پہلے روز پاک فوج نے ہیلی کاپٹر کے زریعے کافی محنت کی لیکن موسم نے ساتھ نہیں دیا۔حالات بڑے نازک ہیں اور کوہ پیما 6900 فٹ کی بلندی پر ہیں۔

(جاری ہے)

راکاپوشی پہاڑ پر پل بھر میں موسم بدلتا ہے اسلئے پریشانی زیادہ بڑھ رہی ہے۔

واجد اللہ نگری نے اپنے بھائی واجد اللہ نگری اور دیگر ساتھیوں کے ریسکیو کیلئے آرمی چیف سے مدد کی اپیل کر دی ہے ۔گزشتہ روز پاکستانی کوہ پیما واجد اللہ نگری نے 6900 فٹ بلند راکاپوشی چوٹی پر قومی پرچم لہرایا تھا ۔واجد اللہ نگری کے ہمراہ دو غیر ملکی ساتھیوں نے بھی راکاپوشی سر کیا تھا۔کوہ پیماؤں نے واپسی پر ایک ساتھی کی طبیعت خراب ہونے پر ریسکیو کی اپیل کی تھی۔واجد اللہ نگری دوسرے پاکستانی بن گئے تھے جنہوں نے راکاپوشی سر کی ہی

متعلقہ عنوان :