شہبازشریف کی پارٹی کو پوری حزبِ اختلاف کے ساتھ میڈیا کے احتجاج میں شمولیت کی ہدایت

پاکستان میڈیا ڈویلپمنٹ اتھارٹی کا میڈیا کے ساتھ مل کر راستہ روکیں گے ، مریم اور نگزیب کی گفتگو

پیر 13 ستمبر 2021 14:16

شہبازشریف کی پارٹی کو پوری حزبِ اختلاف کے ساتھ میڈیا کے احتجاج میں ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 ستمبر2021ء) پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہاہے کہ صدر اور قائد حزب اختلاف شہبازشریف نے پارٹی کو پوری حزبِ اختلاف کے ساتھ میڈیا کے احتجاج میں شمولیت کی ہدایت کی ہے ۔ اپنے بیان میں مریم اور نگزیب نے کہاکہ پاکستان میڈیا ڈویلپمنٹ اتھارٹی (پی ایم ڈی ای) کا میڈیا کے ساتھ مل کر راستہ روکیں گے ۔

(جاری ہے)

اپنے بیان میں انہوںنے کہاکہ پی ایم ڈی اے فسطائی اور مسترد حکومت کا مستردشدہ کالا قانون ہے، منظور نہیں ہونے دیں گے ،رلیمنٹ کے باہر میڈیا کے ساتھ بھرپور یک جہتی کا اظہار کریں گے ،پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما میڈیا کے ساتھ ان کے احتجاج میں عملی طورپر شریک ہوں گے ۔ انہوںنے کہاکہ پی ایم ڈی اے کو تمام صحافتی نمائندہ تنظیمیں مسترد کرچکی ہیں، ان کی رائے لی گئی نہ مشاورت ہوئی،مسلط شدہ حکومت کو قوانین اور فیصلے مسلط غندہ گردی اور طاقت سے مسلط نہیں کرنے دیں گے ،کالے قوانین اور اقدامات سے حکومت کا کالا سیاہ چہرہ روشن نہیں ہوگا، یہ کالا ہی رہے گا ،میڈیا کی زباں بندی سے آٹے، چینی، بجلی، گیس، دوائی، کھانے پینے کی اشیاء سستی نہیں ہوں گی ،حکومت کا خیال ہے کہ وہ میڈیا کا گلا گھونٹ کر عوام میں مقبول ہوجائے گی تو یہ حماقت کی انتہاء ہے