محکمہ زراعت ری ریشنلائزیشن اینڈ ری سٹرکچرنگ کمیٹی کے ویڈیو لنک اجلاس کا انعقاد

پیر 13 ستمبر 2021 17:01

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 ستمبر2021ء) وزیر اعلی کے مشیر برائے اکنامک افیئرز و پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ ڈاکٹر سلمان شاہ کی سربراہی میں محکمہ زراعت کی ری ریشنلائزیشن اینڈ ری سٹرکچرنگ کمیٹی کے ویڈیو لنک اجلاس کا وزیر اعلی ہاوس میں انعقاد کیا گیا۔اجلاس میں صوبائی وزیر زراعت سید حسین جہانیاں گردیزی، سیکرٹری زراعت اسد رحمان گیلانی، وزیر اعلی سپیشل مانیٹرنگ یونٹ کے سربراہ فصیل آصف اور ڈائریکٹر جنرل زراعت (توسیع و اڈاپٹویٹی)ڈاکٹر انجم علی نے شرکت کی۔

ڈاکٹر سلمان شاہ نے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہا کہ شعبہ زراعت ریڑھ کی ہڈی ہے اور ملکی آمدنی کا بڑا ذریعہ ہے،حکومت بہتر وسائل و سازو سامان کے ساتھ محکمہ زراعت کے معیار کو مزید بہتر بنانے کی پالیسی پر گامز ن ہے۔

(جاری ہے)

صوبائی وزیر زراعت سید حسین جہانیاں گردیزی نے اس موقع پر کہا کہ محکمہ زارعت کا توسیع ونگ بینکوں کے ساتھ باہمی شراکت سے ماڈل یونین کونسل کے قیام اور ریسورس موبیلائزیشن کی طرف توجہ دے رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ حکومت اور بینکوں کی زراعت کے شعبے میں سرمایہ کاری سے فصلوں کی فی ایکڑ پیداوارمیں اضافہ ممکن ہوا ہے،ہمارا پراگریسو کاشتکار دوسرے ملکوں کے مقابلے میں بہتر پیداوار دے رہا ہے،محکمے میں با صلاحیت افراد ی قوت تیارکرنے کے لیے ٹیوٹا کی طرز پر ٹریننگ کی اشد ضرورت ہے۔ڈائریکٹر جنرل زراعت (توسیع واڈاپٹویٹی) نے اجلااس   میں محکمہ زراعت کے شعبہ توسیع کے مشن، ویژن، مینڈیٹ، فنکشنز، ذمہ داریوں، سرگرمیوں، نمایاں خدوخال اور زرعی مداخل کی مانیٹرنگ اور پچھلے پانچ سالوں میں ملاوٹ شدہ کھادوں کے بارے میں بریفنگ دی۔

انہوں نے فارمز، ٹریننگ اوراڈاپٹو ریسرچ، تنظیمی ڈھانچے، ملازمین کی موجودہ تعدادو خالی آسامیوں اور مختص ترقیاتی و غیر ترقیاتی بجٹ، اس کے استعمال اور جاری ترقیاتی پراجیکٹس کے متعلق اجلاس کو آگاہ کیا۔ڈی جی زراعت نے سروس ڈیلیوری بہتر بنانے کے لیے مجوزہ پالیسی، ادارہ جاتی اصلاحات، پچھلے پانچ سالوں میں مکمل گئے پراجیکٹس، ٹارگٹس، اگلے تین سالوں کا پلان، اہم فصلوں سے حاصل کردہ پیداوار اور مستقبل میں درپیش چیلنجز پر روشنی ڈالی۔اس موقع پر کمیٹی نے مختلف ٹرم آف ریفرنسز کے تحت محکمہ زراعت کو درپیش مسائل، ذمہ داریوں کا تعین، کپیسٹی لیول بڑھانے اور پنجاب گروتھ سٹریٹجی 2023 کے تحت ریشنلائزیشن اور ری سٹرکچرنگ کے پلان کا جائزہ لیا اور سفارشات مرتب کیں۔

متعلقہ عنوان :