بجلی کی قیمت میں مسلسل اضافے سے تنگ عوام کیلئے اچھی خبر
وفاقی حکومت نے بجلی کے استعمال پر رعایتی پیکیج کی سمری منظور کر لی، پیکج میں کے الیکٹرک کوشامل کرنے کی ہدایت
دانش احمد انصاری پیر 13 ستمبر 2021 19:44
(جاری ہے)
اجلاس میں آئی پی پیز معاہدے پراطلاقی کمیٹی کی رپورٹ کی توثیق کابھی جائزہ لیا گیا اور حتمی رپورٹ کی منظوری کے ساتھ تمام 11 آئی پی پیز کو ادائیگی کی اجازت دی ، اعلامیے میں کہا گیا کہ کیسز نیب میں ہونےپرآئی پی پی کوادائیگی نہیں ہوگی۔
کابینہ کی توانائی کمیٹی کے اجلاس میں صارفین کیلئے سردیوں میں بجلی کے استعمال پر رعایتی پیکیج کی سمری پربھی غور کیا گیا اور یکم نومبر2021سے28فروری 2022تک رعایتی پیکج میں کے الیکٹرک کوشامل کرنے کی ہدایت کی گئی۔کمیٹی نے موسم سرما میں بجلی کے استعمال پر رعایتی پیکیج کی سمری منظور کرلی جبکہ پیٹرولیم ڈویژن کو نومبر تا فروری گیس پرائسنگ میکنزم تیار کرکے فراہم کرنے کی ہدایت کردی۔واضح رہے کہ حکومت کی جانب سے بجلی کی قیمتوں میں روز بہ روز اضافہ کیا جا رہا ہے جس وجہ سے عوام کو پریشانی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ آج سے چند 3 روز قبل ہی نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی نے بجلی کی قیمت میں ایک روپے 38 پیسے فی یونٹ اضافے کی منظوری دی تھی ۔نیپرا نے جولائی کے ماہانہ فیول ایڈجسمنٹ چارجز کی مد میں بجلی کی قیمتوں میں ایک روپے 38 پیسے فی یونٹ اضافے کی منظوری دی جس کا اطلاق ستمبر کے مہینے کے بلوں پر ہو گا،نیپرا کے جاری کیے گئے نوٹیفیکیشن کے مطابق سی پی پی اے جی نے ایک روپے 47 پیسے فی یونٹ اضافے کی درخواست کی تھی، اتھارٹی نے یکم ستمبر 2021 کو ایف سی اے پر عوامی سماعت کی تھی جس کی روشنی میں قیمت بڑھانے کا فیصلہ کیا گیا۔اضافے کا اطلاق ڈسکوز کے تمام صارفین ماسوائے لائف لائن صارفین پر ہو گا جبکہ فیول ایڈجسمنٹ کا اطلاق کے الیکٹرک کے صارفین پر بھی نہیں ہو گا۔مزید اہم خبریں
-
عمران خان سمیت ہرقیدی بنیادی انسانی حقوق اور قانونی تحفظ کا حقدار ہے، امریکہ
-
گوادر میں حفاظتی باڑ لگانے کے سرکاری منصوبے پر خدشات
-
نسل پرستی اور غربت میں باہمی تعلق ہے، جرمن مطالعے کے نتائج
-
فرانسیسی دستے یوکرین بھیجے گئے تو روسی فوج کا جائز ہدف ہوں گے، ماسکو
-
ملک میں مایوسی کا عالم ہے، پی ٹی آئی اپنی پرامن جدوجہد جاری رکھے گی
-
اقتصادی رابطہ کمیٹی کی وزیراعظم آفس کی تزئین و آرائش اور ملازمین کو اضافی الاﺅنس دینے کے لیے147ارب روپے کی منظوری
-
حکومت پنجاب کا شہریوں کیلئے بڑا ریلیف، آٹے کے تھیلوں کے قیمت میں ریکارڈ کمی کردی
-
رفح حملے پر خدشات، اسرائیل کو امریکی بموں کی ترسیل معطل
-
عمران خان نے ہمیشہ درس دیا کہ قانون کی عملداری سے ہی ملک ترقی کرے گا
-
پاکستان کی تاریخ کے بدترین سانحہ 9 مئی کو کل
-
9 مئی پاکستان کی تاریخ کا سیاہ ترین دن ہے، یوسف رضا گیلانی
-
بطور اپوزیشن لیڈر میں ڈی جی آئی ایس پی آر کی پریس کانفرنس کو مسترد کرتا ہوں
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.