نئے افغان آرمی چیف نے عہدے کا چارج سنبھال لیا

منگل 14 ستمبر 2021 23:46

کابل (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 ستمبر2021ء) افغانستان کے آرمی چیف قاری فصیح الدین نے باضابطہ ذمہ داریاں سنبھال لیں۔طالبان کے کنٹرول کے بعد افغانستان کی عبوری کابینہ اور دیگر اداروں کے سربراہان کا اعلان کیا گیا تھا۔

(جاری ہے)

اس اعلان کے مطابق طالبان کے سینئر کمانڈر قاری فصیح الدین کو آرمی چیف مقرر کیا گیا تھا اب افغانستان کی سرکاری نیوز ایجنسی کے مطابق افغان آرمی چیف قاری فصیح الدین نے عہدے کا چارج سنبھال لیا ہے اور انہوں نے باقاعدہ دفتر بھی جوائن کرلیا ہے۔جاری کردہ تصویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ قاری فصیح الدین عام شہری کے لباس میں دفتر کی مرکزی کرسی پر بیٹھے ہیں اور ان کے ارد گرد دیگر ساتھی بھی موجود ہیں۔

متعلقہ عنوان :